Categories: تفریح

دنگل گرل فاطمہ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
برتھ ڈے اسپیشل 11 جنوری</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ فاطمہ ثناء  شیخ 11 جنوری 1992 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئیں، آج فلم انڈسٹری میں اپنی خاص پہچان بنانے والی فاطمہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ 1997 کی فلم 'آنٹی 420  سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ اس فلم میں فاطمہ نے اداکار کمل ہاسن اور تبو کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ اس کے بعد فاطمہ سال 2001 میں جوہی چاولہ، شاہ رخ خان اور جیکی شراف کی فلم 'ون 2 کا 4  میں جیکی شراف کی بیٹی کے کردار میں نظر آئیں۔ اس کے بعد فاطمہ فلم تہان، بٹو باس، آکاشوانی وغیرہ میں نظر آئیں، لیکن یہ فلمیں فاطمہ کو کوئی خاص پہچان نہ دلا سکیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سال 2016 میں فاطمہ کو نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'دنگل' میں عامر خان کے مدمقابل کام کرنے کا موقع ملا۔ فاطمہ اس فلم میں گیتا پھوگاٹ کے روپ میں نظر آئیں، جو 2010 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی خاتون ریسلر تھیں۔ فلم میں فاطمہ کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی اور فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔ اس فلم کے بعد فاطمہ 'دنگل گرل' کے نام سے مشہور ہوئیں۔ اس کے بعد فاطمہ عامر خان اور امیتابھ بچن کے ساتھ فلم 'ٹھگس آف ہندوستان' میں نظر آئیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلموں کے علاوہ فاطمہ مشہور ٹی وی سیریل 'اگلے جنم موھے بٹیا ہی کیجو' اور 'لیڈیز اسپیشل' میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ اداکاری کے علاوہ فاطمہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ کام  کی بات کریں تو فاطمہ جلد ہی فلم سام بہادر میں وکی کوشل اور سانیا ملہوترا کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago