Categories: تفریح

بہو کی ای ڈی کے سامنے پیشی، ایوان میں ساسو ماں کا غصہ، سوشل میڈیا پر ٹرینڈ ہوا جیہ بچن اورایشوریہ رائے بچن

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گزشتہ دنوں فلم اداکارہ ایشوریہ رائے بچن سرخیوں میں رہنے والا پنامہ پیپرس معاملے میں دہلی کے لوک نائک بھون میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوئیں۔ان سے تقریباً چھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔وہیں دوسری طرف راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی رکن پارلیمنٹ اور ایشوریہ کی ساس جیا بچن کا غصہ آسمان پر تھا۔ اس دوران جیا بچن نے بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک اشیاء (ترمیم)بل 2021 پر بحث کرنے کے لیے جب جیہ بچن کو بولنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے تماتماتے ہوئے کہا- میں آپ کو(چیئر پر کانگریس رکن پارلیمنٹ بھونیشور کالیتا بیٹھے ہوئے تھے)شکریہ ادانہیں کرنا چاہتی، کیونکہ سمجھ نہیں آتا کہ جب آپ اس طرح سے چلا کر ویل میں جاتے تھے، اس وقت کو یاد کروں یا پھر آج آپ جس کرسی پربیٹھے ہیں اس وقت کو۔ جیہ بچن کی بات پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ راکیش سنہا نے پارلیمنٹ کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا۔ اس سے جیا بچن اور بھی ناراض ہوگئیں اور بی جے پی ایم پی سے کہا کہ اگر آپ ہمیں بولنے کی اجازت نہیں دیتے تو آپ (بی جے پی ایم پی) اکیلے ہی ایوان کو چلائیں۔ اس دوران جیہ نے اپوزیشن ارکان اسمبلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کس کے سامنے بین بجا رہے ہیں؟ جیہ بچن نے کہا کہ ایوان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت افسوسناک ہے۔ جیہ نے حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ آپ کے برے دن بہت جلد ی آنے والے ہیں۔اگر آپ  لوگوں میں اپنے ساتھیوں کیلئے  ذرا بھی احترام نہیں ہے تو ہمارا گلا ہی گھونٹ دیجئے، بولنے تودے نہیں رہے ہیں۔ آپ کے برے دن آئیں گے۔ میں شراپ دیتی ہوں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جیہ بچن کے اس بیان پر جہاں ایس پی ان کی حمایت کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جیہ بچن ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرول ہو رہی ہیں اور ان پر کئی طرح کے میمز بنائے جا رہے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جیہ ایشوریہ کے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے سے ناراض ہیں اور انہوں نے راجیہ سبھا میں بی جے پی پر اپنا غصہ ظاہر کیا ہے۔ اس دوران جیہ بچن # ایشوریہ رائے بچن بھی ٹویٹر پر زبردست ٹرینڈ کر رہی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago