تفریح

دیپیکا پادوکون نے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کے بعد اپنا تجربہ شیئر کیا

بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پادوکون نے اتوار کو ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2022 کی ٹرافی کی نقاب کشائی فلم ’ پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ ‘ پر تنازعہ کے درمیان کی۔ دیپیکا پادوکون نے ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے قبل سابق ہسپانوی گول کیپر ایکر کاسیلاس کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔

اس دوران دیپیکا کے پہننے والے لباس کے لک کے بھی بہت چرچے ہیں۔ اداکارہ نے ڈھیلی کالی پینٹ کے ساتھ سفید قمیص پہنی تھی اور ساتھ ہی انہوں نے ٹین رنگ کے لیدر کے اوور کوٹ کو ٹیم اپ کیا تھا، وہیں اس میں اسٹیٹ منٹ بیلٹ بھی ٹاپ اپ کی گئی تھی۔ اپنے لک کو کمپلیٹ کرنے کے لئے سٹل میک اپ کے ساتھ ادارہ نے بالوں کو سلیک بن میں بناکر سیٹ کیا تھا۔

دیپیکا پادوکون نے پیر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اس عرصے کے دوران ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ، ” فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی نقاب کشائی سے لے کر کھیلوں کی تاریخ کے عظیم ترین کھیلوں میں سے ایک کا مشاہدہ کرنے تک ، میں واقعی میں اس سے زیادہ کی امید نہیں کرسکتی تھی۔“

دیپیکا پادوکون نے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل شاندار ٹرافی کی رونمائی کی

دیپیکا کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل 18 دسمبر کو ہوا اور یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کے سب سے سنسنی خیز فٹ بال فائنل میں سے ایک ثابت ہوا۔ قطر میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے حوالے سے ایک اور تاریخی بات یہ تھی کہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پادوکون نے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل شاندار ٹرافی کی رونمائی کی۔ وہ فیفا کی تاریخ میں ایسا کرنے والی پہلی ہندوستانی بن گئی ہیں ، جو ہر کسی کے لیے فخر کی بات ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago