Categories: تفریح

عید کے موقع پر سلمان خان کے ’رادھے‘ کے ساتھ ٹکرائے گی جان ابراہم کی ’ستیہ میو جیتے 2

عید کے موقع پر سلمان خان کے ’رادھے‘ کے ساتھ ٹکرائے گی جان ابراہم کی ’ستیہ میو جیتے 2

اس سال عید پر ایک بڑا دھماکہ ہونے والا ہے۔ حال ہی میں عید پر سلمان خان کی فلم 'رادھے' کی ریلیز کے اعلان کے بعد ، اب جان ابراہم کی فلم 'ستیہ میو جےتے 2' کو بھی فلم سازوں نے عید پر ہی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جان ابراہم اور دیویہ کھوسلا کمارکی اداکاری میں بننے والی اس فلم میں جان ابراہم ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔

فلم 'ستیہ میو جیتے2' رواں سال عید کے موقع پر 13 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ جان ابراہم نے خود ٹویٹر پر فلم کے نئے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ جان ابراہیم نے لکھا ہے – 'یہ عید ، ستیہ ورسز جے لڑیں گے ، دونوں ہندوستان کی ماں کے لال!ستیہ میو جیتے 2 مئی 2021 کو عید پر ریلیز ہورہی ہے۔'

فلم کے اس پوسٹر میں جان ابراہم ڈبل رول میں نظر آرہے ہیں۔ یہ فلم 2018 میں بننے والی فلم ستیہمیو جیتے کی سیکوئل ہے۔ فلم حب الوطنی ، ایکشن ، جذبات ، ڈرامہ ، تفریح پر مبنی ہے۔ فلم کے ہدایت کار میلاپ جھایوری ہیں۔ فلم بھوشن کمار ، کرشنا کمار ، مونیشا اڈوانی ، مدھو بھوجانی اور نکھل اڈوانی مشترکہ طور پر پروڈیوس کریںگے۔ اسی کے ساتھ ہی سلمان خان کی فلم 'رادھے' بھی عید کے موقع پر اس تاریخ کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ مجموعی طور پر ، شائقین عید پر ڈبل دھماکہ ملنے والا ہے ۔

واضح ہو کہ جان ابراہم جلد ہی فلم ’ستیہ میو جیتے۔ 2‘ میں نظر آئیں گے۔ اس درمیان فلم کے ریلیز ہونے کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔ جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر ملک کا پرچم لئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سفید رنگ کے کرتے کے ساتھ سفید پگڑی بھی باندھی ہوئی ہے۔ جان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تن من دھن سے بڑھ کر جن گن من۔ ستیہ میو جیتے۔ 2 کی ٹیم کی جانب سے یوم جمہوریہ کی مبارکباد۔ عید 14 مئی کو ملاقات ہوگی‘‘۔

ملاپ زویری کی ہدایت کاری والی فلم ’ستیہ میو جیتے۔2‘ میں جان کے علاوہ منوج باجپئی سمیت متعدد ستارے اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ان کے علاوہ اس فلم میں دیویا کھوسلہ کمار بھی ہیں۔ اس فلم کو بھوشن کمار پروڈیوس کررہے ہیں۔یہ فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی ’ستیہ میو جیتے‘ کا سیکوئل ہے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ تھیٹر مالکان کی مدد کے لیے اپنی فلم سینما میں ریلیز کریں گے۔این ڈی ٹی وی کیرپورٹ کے مطابق سلمان خان کی فلم رادھے گزشتہ برس (22 مئی) کو عید کے موقع پر ریلیز ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

سلمان خان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ تھیٹر مالکان ناظرین کے لیے بہت زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں جو رادھے دیکھنے کے لیے آئیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ تھیٹر مالکان کی طرف واپس لوٹنے میں مجھے طویل عرصہ لگا، اس مشکل وقت میں یہ ایک بڑا فیصلہ ہے۔اداکار سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں تھیٹر مالکان کو درپیش مالی مسائل سمجھتا ہوں اور میں 'رادھے' کو تھٰیٹر میں ریلیز کرکے ان کی مدد کرنا پسند کروں گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 'اس کے بدلے میں، میں ان سے توقع کروں گا کہ وہ رادھے دیکھنے والے تھیٹر آنے والے ناظرین کے لیے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں'۔

سلمان خان کے بیان میں کہا گیا کہ فلم عید کو ریلیز ہونی تھی اور یہ عید 2021 ہوگی انشااللہ، اس سال عید پر تھیٹرز میں رادھے دیکھیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی سے قبل رادھے فلم کی شوٹنگ مکمل ہوجانی تھی لیکن عالمی وبا کی وجہ سے مارچ کے مہینے میں بھارت میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ التوا کا شکار ہوگئی تھی۔

سلمان خان نے اکتوبر 2020 کے اوائل میں فلم کی شوٹنگ شروع کی تھی جو اسی ماہ مکمل ہوگئی تھی۔انہوں نے 4 اکتوبر کو سیٹ سے شوٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ساڑھے 6 ماہ بعد شوٹ پر واپسی۔فلم کی ہدایات پربھو دیوا نے دی ہیں جو دبنگ اور وانٹڈ کے بعد سلمان خان اور پربھو دیوا کا تیسرا پروجیکٹ ہے۔رادھے فلم میں رندیپ ہدا اور جیکی شروف بھی اداکاری کررہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago