Categories: تفریح

رشی کپورکویادکرکے جذباتی ہوئی بیوی نیتو کپور اور بیٹی ردھیما کپور ساہنی

اداکار رشی کپور اب ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن وہ اپنی شاندار اداکاری ،ٹھنڈی اور خوش مزاج طبیعت کی وجہ سے اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر آج بھی راج کرتے ہیں۔ رشی کپور کو 11 ماہ ہوئے ہیں ، لیکن ان کی یادیں ان کے قریبی لوگوں کی نظروں میں اب بھی تازہ ہیں۔ جمعرات کو دیر رات اداکار رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپورنے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

ویڈیو نیتو کپور اور رشی کپور کی نیو یارک کے آخری سفر کی ہے۔ اس ویڈیو میں ، نیتو اور رشی دونوں ہی بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اسی ویڈیو میں رشی کپور اپنے ٹھنڈے انداز میں نیو یارک کی سڑکوں پر گنگناتے نظر آتے ہیں۔ اس ویڈیو کو نیتو نے شیئر کیا ہے جس نے لکھا ہے "آج 11 ویں مہینے میں رشی دعائیہ میٹنگ ہے ، لہذا سوچا کہ میرے پاس ہمارے نیو یارک کے آخری سفر کا جوذخیرہ ہے اسے شیئرکروں۔'

نیتو کپور کی اس ویڈیو پر شائقین شدید ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ اسی دوران ، رشی کپور اور نیتو کپور کی بیٹی ردھیما کپور نے بھی اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام پر تھرو بیک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں آنجہانی اداکار رشی کپور ، ان کے بیٹے رنبیر کپور ، نیتو کپور ، ردھیما اور ان کی بیٹی نظر آ رہی ہیں۔ اس کے عنوان میں ، ردھیما نے لکھا ہے – ' آپ کی محبت ہماری راہیں روشن کرے گی۔ آپ کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔ ہمیشہ ہمارے دلوں میں۔'

قابل ذکرہے کہ رشی کپور کینسر کی وجہ سے30 اپریل، 2020 کو، 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔رشی اور نیتو کے دو بچے ہیں ، رنبیر کپور اور ردھیما کپور۔ نیتو کپور اور ان کی صاحبزادی ردھیما کپور ساہنی اکثر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ رشی کپور کی یادیں شیئر کرتی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago