تفریح

سب کو روتا چھوڑ گئے ہمیشہ ہنسانے والے راجو سریواستو

نئی دہلی، 21 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 دنیا کو ہمیشہ ہنسانے والے معروف کامیڈین راجو سریواستو عرف گجودھر بھیا نہیں رہے۔ انہوں نے آج صبح 10:20 بجے دہلی ایمس میں آخری سانس لی۔ 58 سالہ راجو کی موت سے طنز ومزاحی کی دنیا میں ایک دور کا خاتمہ  ہو گیا۔

انہیں 10 اگست کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ تب سے وہ دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل تھے۔ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ جب راجو کی انجیو گرافی کی گئی تو دل کے بڑے حصے میں 100فیصد بلاکیج پایا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی سے لے کر زندگی کے تمام شعبوں کی مشہور شخصیات نے راجو سریواستو کی موت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔ ایشور سے ان کے اہل خانہ کو اس عظیم نقصان کوبرداشت کرنے کی ہمت دینے کی دعا کی ہے۔

جب راجو سریواستو ایمس میں وینٹی لیٹر پر تھے، وزیر اعظم مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کنبہ کے افراد سے ملاقات کی تھی اور ان کی خیریت کی خواہش کی تھی۔ فلم اداکار امیتابھ بچن نے بھی اپنا پیغام بھیجاتھا۔

قابل ذکر ہے کہ راجو سریواستو کو جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔ راجو شریواستو تب سے ایمس میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ انہیں ایمس اسپتال کے کارڈیک کیئر یونٹ میں رکھا گیا تھا اور ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم ان کا علاج کر رہی تھی۔

گجودھر بھیاکے نام سے مشہور راجو کے کام کے بارے میں بات کریں تووہ ملک کے مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین تھے۔ وہ پہلی بار فلم ‘تیزاب’ (1988) میں نظر آئے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago