Urdu News

فرح خان نے تبو کی سالگرہ پر پاجامہ پارٹی کی، تصاویرآئیں منظر عام پر

شلپا شیٹی،فرح خان اور تبو

فلم اداکارہ تبو نے حال ہی میں 4 نومبر کو اپنی 52 ویں سالگرہ منائی۔ ان کی سالگرہ پر بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر اور فلمساز فرح خان نے اداکارہ شلپا شیٹی کے ساتھ اپنے گھر پاجامہ پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس پارٹی میں فرح، شلپا اور تبو نے خوب مزہ کیا۔ اس پارٹی کی ایک تصویر فرح خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ فرح نے کیپشن میں لکھا، پاجامہ پارٹی.. ڈریسڈ ان فارمل تبو کا برتھ ڈے سلیبریٹ کرنے کے لیے تیار،تھینک یوشلپا شیٹی نے ہمیں باسٹین میں لے جانے کا وعدہ کیا ہے“۔

تصویر میں فرح خان، شلپا شیٹی اور تبو ایک فریم میں نظر آرہی ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ کافی کمفرٹیبل نظر آرہی ہیں۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی اس تصویر پر مداحوں اور سلیبس کی جانب سے ردعمل کاخوب اظہار کیا جا رہا ہے۔

فرح خان بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر ہیں۔ شلپا شیٹی اور تبو کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو جلد ہی تبو دریشیم 2 میں نظر آئیں گی۔ دوسری جانب شلپا شیٹی جلد ہی روہت شیٹھی کی ویب سیریز ‘انڈین پولیس فورس’ سے ویب پر ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

Recommended