باکس آفس پر سپر ہٹ ہونے والی بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے اگلے حصے کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اب ہدایت کار فرحان اختر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے’ڈان-3‘ کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے’ڈان 3‘ میں کام کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ شاہ رخ خان اس وقت ایسی کمرشل فلمیں کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں جو عالمی شائقین کو پسند آئیں اور چونکہ ‘ڈان 3’ ایک ایسی فلم ہے جو اس سانچے میں فٹ نہیں بیٹھتی، اس لئے شاہ رخ خان نے خود کو اس فلم سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فرحان کی پوسٹ پر بہت سے مداح تبصرے کر رہے ہیں۔ مداحوں نے تبصرہ کیا ہے کہ ‘ڈان-3’ شاہ رخ خان کے بغیر نہیں بن سکتی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’شرم آتی ہے، تم نے شاہ رخ کے ساتھ فلم کیوں نہیں کی‘‘۔ جب کہ ایک اور نے لکھا، “نو ایس آر کے نو ڈان”۔ ایک صارف نے لکھا کہ مجھے میرا شاہ رخ ڈان واپس کر دو۔رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ کے نام کا اعلان جلد ہی ‘ڈان-3’ میں مرکزی اداکار کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم بیجو باورا کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رنویر سنگھ ڈان 3 کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ فرحان ‘ڈان 3’ سے ہدایت کاری میں واپس آئیں گے۔ یہ فلم 2025 میں ریلیز ہوگی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…