Categories: تفریح

فلم ‘جی لے ذرا’ میں کیٹ، پرینکا اور عالیہ کے ساتھ ہوگی فرحان اختر کی روڈ ٹرپ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ورسٹائل فرحان اختر نے منگل کے روز اپنی نئی فلم کا اعلان کیا ہے۔ اس فلم کا ٹائٹل 'جی لے ذرا' رکھا گیا ہے اور فلم میں بالی وڈ کی تین بہترین اور خوبصورت اداکارائیں  اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی نظر آئیں گی۔ منگل کے روز فلم کے اعلان کے ساتھ ہی فلم میں لیڈ ایکٹریس کے نام پر بھی مہر لگ  گئی ہے۔ اس فلم میں بالی ووڈ کی سب سے باصلاحیت اداکارہ پرینکا چوپڑا، عالیہ بھٹ اور کٹرینہ کیف اپنی اداکاری کے جوہردکھاتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم روڈ ٹرپ پر مبنی ہوگی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم کو زویا اختر، فرحان اختر اور ریما کاگتی نے لکھا ہے۔ فلم کو ریما کاگتی، زویا اختر، رتیش سدھوانی اور فرحان اختر مشترکہ طور پر پروڈیوس کریں گے جب کہ فلم کی ہدایت کاری فرحان اختر کریں گے۔ یہ فلم اگلے سال یعنی 2022 میں فلور پر آئے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سال2011 میں ریلیز ہوئی  فلم 'ڈان۔2‘ کی ہدایت کاری کے بعد فرحان اختر طویل عرصے کے بعد ہدایت کاری میں واپسی کر رہے ہیں۔ فرحان اختر اس سے قبل پرینکا چوپڑا کے ساتھ ڈان 2، دل دھڑکنے دو اور دی اسکائی از پنک میں کام کرچکے ہیں۔وہیں فرحان اخترنے کٹرینہ کیف کے ساتھ زندگی نا ملے گی دوبارہ اور عالیہ بھٹ کے ساتھ گلی بوائے  کر چکے ہیں۔ لیکن یہ پہلا موقع ہے جب فرحان تینوں اداکاراؤں کے ساتھ مل کر فلم بنا رہا ہے۔ پہلی بار یہ تینوں اداکارائیں ایک ہی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago