پوری دنیا کی بہترین فلموں اور ان کے ہنرمند فلم سازوں کو ایک بار پھر ایک پلیٹ فارم پر لاکر بھارتیہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول. (آئی ایف ایف آئی) کے 53 ویں ایڈیشن کا افتتاح آج 20 نومبر کو گوا کے پنجی میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ کیا گیا۔ قومی فلم ڈولپمنٹ کارپوریشن اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا کے ذریعہ مشترکہ طورپر منعقد اس فلم فیئسٹا کے اس ایڈیشن میں 79 ملکوں کی 280 بہترین فلمیں دکھائی جائیں گی۔انڈین پنورما سیکشن میں اندراجات کی ایک وسیع رینج کے تحت 25 فیچر اور 20 غیر فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی۔
فلم ایکسیلنس کے اس نو روزہ فیسٹیول کے لیے شمع روشن کرتے ہوئے. اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا . کہ ان کا وژن ہمارے ملک کے لوگوں کی صلاحیتوں . اور ہماری صنعت کی شخصیات کی اختراع کے بل بوتے پر فلمیں بنانا ہے. شوٹنگ اور پوسٹ پروڈکشن کے لیے بھارت کو. سب سے پسندیدہ مرکز بنانے کے لیے انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا. “آئی ایف ایف آئی کے لیے میرا وژن صرف ایک تقریب تک محدود نہیں ہے. بلکہ یہ بھی ہے کہ جب بھارت امرت مہوتسو سے امرت کال میں داخل ہونے. کے بعد اپنی آزادی کا جشن منائے گا. تو آئی ایف ایف آئی کیسا ہونا چاہیے۔ ہمارا مقصد علاقائی فلم فیسٹیول کے معیار کو بڑھا کر بھارت کو مواد کی تخلیق. خاص طور پر علاقائی سنیما کا پاور ہاؤس بنانا ہے۔’’
ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل
جناب ٹھاکر نے کہا، “آئی ایف ایف آئی نوجوان اور قائم فلم سازوں کے لیے نیٹ ورک. اپنے آئیڈیاز پیش کرنے، تعاون کرنے اور سنیما کی دنیا سے بہترین تجربہ کرنے کے لیے ایک منفرد موقع اور بے. مثال صلاحیت پیش کر رہا ہے۔ سینما کسی ملک کی بھرپور ثقافت، ورثے. وراثت، امیدوں اور خوابوں، امنگوں، عزائم اور سب سے اہم بات یہ ہے. کہ تاریخ کے ایک خاص وقت میں اس کے لوگوں کے اجتماعی ضمیر. کے سنگم کی نمائندگی کرتا ہے اور اسے تراشتا ہے۔’’
ایشیا کے اس قدیم ترین فلم فیسٹیول کی یاد کو اجاگر کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا کا تصور ‘واسودھیوا کٹمبکم’ کے موضوع سے جڑا ہوا ہے. جو پرامن بقائے باہمی کے جوہر کی علامت ہے. جس کے مطابق پوری دنیا ایک خاندان مانی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا، “ہندوستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار اور جی 20 کی صدارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قابل قیادت میں ‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کے اس موضوع پر مرکوز ہے۔’’
مرکزی وزیر نے کہا،‘‘پہلی بار افی میں بھارتیہ اور بین الاقوامی سنیما . اور فودا سیریز کے چوتھے سیزن ،جس میں آج کی دنیا کے بڑے اسرائیلی ستاروں نے اداکاری کی ہے،سمیت او ٹی ٹی پر چلنے والی مختلف سیریز کا پریمئر ہوگا۔ میں یہ بھی چاہوں گا کہ اس شو کا اگلا سیزن بھی افی میں لانچ کیا جائے۔’’
فرانس کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کا احترام کرنے کےلئے کنٹری آف فوکس
افی میں کنٹری آف فوکس سیشن پر روشنی ڈالتے ہوئے ،وزیر موصوف نے کہا کہ اس سال بھارت . فرانس تعلقات کے 75 سال مکمل ہورہے ہیں. جسے دونوں ملکوں کے رہنماؤں – وزیراعظم نریندر مودی اور صدر امانوئل میکروں کے درمیان ایک میٹنگ کے ذریعہ نشاندہی کی گئی. اور بھارت اس سال فیسٹیول ڈی کان میں کنٹری آف آنر تھا۔75 ویں کان فلم فیسٹیول تقریب میں مارش ڈی فلمز میں بھارت کے کنٹری آف آنر کے جذبہ کو جاری رکھتے ہوئے. مجھے افی کے 53 ویں ایڈیشن میں کنٹری آف فوکس کے طورپر فرانس کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔’’ بین الاقوامی فلم فیسٹیول
آنے والے وقت میں اختراعی ذہنوں کی تعداد ہر سال بڑھتی جائے گی
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر نے سامعین کو یہ بھی بتایا. کہ اس کے دوسرے ایڈیشن میں ،ہدایت کاری ،ایڈیٹنگ،گلوکاری،اسکرپٹ رائٹنگ ،اینی میشن اور اداکاری جیسے دس زمروں میں ایک نامور جوری نے ایک سخت عمل کے بعد تقریباً 1000 انداراجات میں سے 75 ‘کریئٹو مائنڈس آف ٹومارو.’ کا چناؤ کیا۔ ان میں لائف ٹائم ایوارڈی ،این اے ایف،گریمی اور آسکر فاتحین شامل ہیں۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر نے کہا،‘‘یہ ریاستوں کی نمائندگی کرتے ہیں . جیسے جینتیا ہلز (میگھالیہ) ،لکھیم پور(آسام)،کھوردا(اوڈیشہ) اور ان میں سب سے کم عمر 18 سال ہے۔’’
اطلاعات و نشریات کے وزیر نے اس سال ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ جیتنے کےلئے مشہور اسپینش فلم ساز کارلوس سورا کو مبارکباد دی۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ انڈین فلم جنوب بھارتیہ اداکارہ چرنجیوی کو پرسنیلٹی آف دی ایئر ایوارڈ سے سرفراز کیا جائےگا۔جناب انوراگ ٹھاکر نے یہ بھی کہا کہ آئی ایف ایف آئی کا یہ ایڈیشن اہم منی پوری فیچر فلموں اور غیر فیچر فلمون کے خصوصی طورپر تیار کئے گئے پیکج کو پیش کرکے منی پوری سنیما کے 50 سال پورے ہونے کا جشن منائےگا۔
زیادہ پویلینوں کو دریافت کرنے کی دعوت
جناب انوراگ ٹھاکر نے فلم بازار کی اہمیت کی طرف بھی توجہ دلائی،جسے آئی ایف ایف آئی کے ساتھ ساتھ منعقد کیا جارہا ہے۔اطلاعات و نشریات کے وزیر نے کہا،‘‘پہلی بار،آئی ایف ایف آئی نے کنٹری پویلین کا آغاز کرکے فلم بازار کا دائرہ بڑھایا ہے۔میں آپ کو 40 سے زیادہ پویلینوں کو دریافت کرنے کی دعوت دیتا ہوں جو فلم بازار کے 15ویں ایڈیشن کو پیش کریں گے۔ پہلی بار آئی ایف ایف آئی میں سنیما کی دنیا سے جدید ترین اختراعات کو پیش کرنے . کےلئے ایک ٹیکنولوجی مرکز ہوگا۔
جامع آئی ایف ایف آئی
جناب ٹھاکر نے کہا کہ اس فلم فیسٹیول کو مزید جامع اور سب کے لیے قابل رسائی بنانے. کے لیے دیویانگجن کی نمائش کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ “معذور افراد کی رسائی کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے. اس سیکشن میں فلمیں آڈیو تفصیل اور سب ٹائٹلز سمیت سمعی و بصری سہولیات سے لیس ہوں گی۔ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا .(ایف ٹی آئی آئی ) دیویانگجن کے لیے دو خصوصی کورسز کا انعقاد کرے گا . ‘اسمارٹ فون فلم میکنگ’ جو آٹسٹک افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے . اور وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کے لیے ‘اسکرین ایکٹنگ’ پر ایک بنیادی کورس۔