حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت کو بالی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈز میں سے ایک فلم فیئر کے لیے بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا۔ یہ نامزدگی کنگنا کو ان کی فلم ’تھلاوی‘ کے لیے ملنی تھی۔
دوسری جانب کنگنا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس ایوارڈ شو کا حصہ نہیں بننا چاہتی، اس کے باوجود انہیں فون کرکے ہراساں کیا جارہا ہے۔ اسی لیے اب وہ فلم فیئر کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا سوچ رہی ہیں۔
کنگنا کے اس پوسٹ کے بعد فلم فیئر نے بھی اپنی وضاحت پیش کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اداکارہ کے بیان کو غلط قرار دیا ہے۔
پیغام میں لکھا لکھا تھا’ہیلو کنگنا،آپ کو فلم فیئر ایوارڈز میں نامزدگی کیلئے مبارکباد۔ یہ خوشی کی بات ہوگی کہ آپ وہاں موجود رہیں۔برائے مہربانی 30 اگست کو ممبئی کے بی کے سی میں جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں اپنی موجودگی درج کریں۔
اس سے آپ کو اپنی نشستیں محفوظ کرنے میں مدد ملے گی۔ براہ کرم ہمیں اپنے گھر کا پتہ بھیجیں تاکہ ہم آپ کو دعوت نامے بھیج سکیں۔ میگزین نے اپنے طویل پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ کنگنا رناوت کی جانب سے لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
وہ کنگنا کو تقریب میں مدعو کرکے تمام فلمی اداکاروں کے ساتھ ہندوستانی سنیما کا جشن منانا چاہتے تھے۔ فلم فیئر نے اپنے پیغام میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ نامزد کو اس وقت بھی ایوارڈ دیتے ہیں جب وہ نہ تو تقریب میں موجود ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی پرفارمنس دیتی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کنگنا پہلے ہی 5 فلم فیئر ایوارڈ جیت چکی ہیں، جن میں سے وہ 2 ایوارڈ فنکشنز (2014 اور 2015) میں موجود نہیں تھیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…