تفریح

عرفان کے بیٹے بابل کی پہلی فلم’کالا’کا پہلا لک اور ٹیزرنیٹ فلکس پرجاری

بالی ووڈ کے عظیم اداکاروں میں شمار کیے جانے والے عرفان خان کے بیٹے بابل خان اپنی پہلی فلم ‘کالا’ کو لے کر کافی عرصے سے بحث میں ہیں۔ اس سلسلہ میں فلم کا ٹیزر اور فرسٹ لک اوٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر جاری کیا گیا ہے۔

ممبئی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں بابل خان کی فلم ’کالا‘ کے گانے ’پھیرو نہ نظریہ‘ کی ایک خاص جھلک دکھائی گئی۔ بابل خان کے علاوہ فلم کی مرکزی اداکارہ ترپتی ڈمری کے ریٹرو اوتار نے بھی گانے کے ٹیزر میں سب کی توجہ حاصل کی۔

اس موقع پر ہدایتکار انویتا دت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ”کالا ایک ایسی کہانی ہے جسے میں اسکرین پر لانے کے لیے بے چین تھی، یہ اور بھی خوشی کی بات ہے کہ میری فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہو رہی ہے، جس کی رسائی 190 سے زائد ممالک میں ہے۔ ہم سب اس پروجیکٹ کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔”

اس کے ساتھ ہی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابل خان نے کہا کہ میں نے فلم کے اسکرپٹ کے بارے میں جاننے کی کوشش نہیں کی، بس سیدھا آڈیشن کے لیے گیا، اس وقت بابا (عرفان خان) کا انتقال ہوچکا تھا۔

جانے کے بعد بہت ٹوٹا ہوا اور کمزورمحسوس کررہاتھا۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے فلم ڈائریکٹر انویتا کے ساتھ اپنے کیریئر کی شروعات کرنے کا موقع ملا۔

قابل ذکر ہے کہ فلم کی کہانی 1930 اور 1940 کی دہائی کے آخر میں ان کے المناک ماضی کے بارے میں بتاتی ہے، یہ کہانی ایک نوجوان فنکار اور مشہور پلے بیک سنگر کی ہے۔

انویتا دت کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ترپتی ڈمری، بابل خان، سواستیکا مکھرجی، نیر راؤ، اویناش راج شرما اور آشیش سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ اس فلم کو کلین سلیٹ فلمز کے بینر تلے کرنیش شرما نے پروڈیوس کیا ہے۔

یادرہے کہ عرفان خان کا انتقال 29 اپریل 2020 کو 54 سال کی عمر میں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری کی وجہ سے ہوا تھا۔ عرفان خان کی موت کے بعد سے، بابل اکثر اپنے والد کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ ان سے متعلق پوسٹس شیئر کرکے یاد کرتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago