Categories: تفریح

جہانوی کپور کی فلم ’گڈ لک جیری‘ کا پہلا پوسٹرجاری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم 'دھڑک' سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی خوبصورت اداکارہ جھانوی کپور کی فلم 'گڈ لک جیری' کا فرسٹ لک پوسٹر جمعہ کو میکرز کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ جھانوی کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم 'گڈ لک جیری' کے دو پوسٹرز شیئر کیے ہیں۔ پہلے پوسٹر میں اس کے ہاتھ میں بندوق نظر آرہی ہے اور وہ بہت خوفزدہ نظر آرہی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسرے پوسٹر میں وہ ایک میز کے پیچھے چھپی ہوئی نظر آرہی ہیں اور ان  کا آدھا چہرہ نظر آرہا ہے۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے جہانوی نے لکھا- 'میں ایک نئے ایڈونچر پر نکلی ہوں، قسمت نہیں بولے گی؟' جھانوی کپور نے یہ بھی بتایا کہ فلم 'گڈ لک جیری' 29 جولائی کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر دکھائی جائے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خاص بات یہ ہے کہ فلم گڈ لک جیری کا اعلان گزشتہ سال ہی کیا گیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور اس فلم میں جھانوی کے علاوہ دیپک ڈوبریال، میتا وششٹ، نیرج سود اور سوشانت سنگھ بھی اہم کرداروں میں ہوں گے۔ فلم کے ہدایت کار سدھارتھ سین گپتا ہیں، جب کہ سبھاشکرن اور آنند ایل رائے پیش کریں گے۔ اس فلم کے علاوہ جہانوی کپور کی کئی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں جن میں 'ملی' اور 'بوال' شامل ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago