Categories: تفریح

جوناس کا نام ہٹاتے ہی پرینکا چوپڑا کی ازدواجی زندگی کے تعلق سے سوشل میڈیا پرردعمل کا سیلاب

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ پرینکا چوپڑا اپنے سوشل میڈیا بائیو سے جوناس کا نام ہٹانے کے بعد سرخیوں میں آگئی ہیں۔ جہاں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ان کے اور ان کے شوہر نک جوناس کے درمیان کچھ تنازعہ چل رہا ہے، وہیں پرینکا اور نک کے بارے میں سوشل میڈیا پر میمس کا سیلاب آگیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایک سوشل میڈیا صارف نے سوشل میڈیا پر ایک کولاج شیئر کیا ہے، جس میں نک بہت جوان نظر آرہے ہیں، جب کہ پرینکا کی تصویر مس ورلڈ مقابلے کے دوران لی گئی ہے۔ کولاج کو شیئر کرتے ہوئے صارف نے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے 'بچپن کا پیار میرا بھول نہیں جانا' سے چند سطور لکھی ہیں۔ دوسری جانب ایک اور صارف نے نک کی اینیمیٹڈ تصویر بنائی ہے، جس میں نک چھوٹے نظر آرہے ہیں اور پرینکا ان کا ہاتھ پکڑ کر کہہ رہی ہیں 'اب گھر جاؤ بیٹا، ہو گیا!'</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
غور طلب ہے کہ پرینکا چوپڑا کی جانب سے اچانک جوناس سر نیم ہٹانے سے مداحوں میں قیاس آرائیوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔ پرینکا کے ایسا کرنے کی وجہ کوئی نہیں جانتا۔ پرینکا چوپڑا نے دسمبر 2018 میں اپنے سے 10 سال چھوٹے نک جوناس سے شادی کی تھی اور شادی کے فوراً بعد پرینکا نے جوناس کنیت اختیار کر لی تھی تاہم اب انہوں نے وہی کنیت (سر نیم) ہٹا دی ہے جس کے بعد مباحثے کا بازار گرم ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago