Urdu News

گاندھی جینتی اسپیشل:باپو پر بنی کون سی بالی ووڈفلمیں عدم تشددکادیتی ہیں سبق؟

گاندھی جینتی اسپیشل

پورا ہندوستان موہن داس کرم چند گاندھی کو یاد کرتا ہے، جنہوں نے پوری دنیا کو عدم تشدد کا راستہ دکھایا، ان کی سالگرہ یعنی 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ہر شخص باپو کی زندگی سے جڑی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جاننا چاہتا ہے اور لوگوں کی اس خواہش کو پورا کرنے میں بالی ووڈ نے اپنا کردار بخوبی نبھایا ہے۔ اب تک بالی ووڈ میں گاندھی جی پر کئی فلمیں بن چکی ہیں۔ آج ہم اپنے قارئین کو گاندھی جی پر بنی کچھ ایسی ہی فلموں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

گاندھی (1982): فلم ‘گاندھی

گاندھی (1982): فلم ‘گاندھی’ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی زندگی پر بنی انگریزی زبان کی سوانح عمری ڈرامہ فلم تھی، یہ فلم 30 نومبر 1982 کو ریلیز ہوئی تھی۔ گاندھی کی زندگی پر بننے والی فلم کو رچرڈ ایٹنبرو نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ ہالی ووڈ اداکار بین کنزلے نے اس فلم میں گاندھی کا کردار ادا کیا۔ اس فلم کو شائقین میں کافی پسند کیا گیا اور اس شاندار فلم کو آسکر ایوارڈ بھی ملا ہے۔

دی میکنگ آف مہاتما (1996): شیام بینیگل

دی میکنگ آف مہاتما (1996): شیام بینیگل کی ہدایت کاری میں بننے والی 1996 کی فلم دی میکنگ آف مہاتما کو بھی ناظرین نے خوب پذیرائی بخشی۔ گاندھی جی کی زندگی پر مبنی یہ فلم فاطمہ میر کی کتاب ‘دی اپرنٹس شپ آف اے مہاتما’ پر بنائی گئی ہے۔ اس فلم میں گاندھی کا کردار رجت کپور نے ادا کیا تھا اور انہیں فلم میں شاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ ملا تھا۔

ارے رام (2000): کمل ہاسن

ارے رام (2000): کمل ہاسن کی ہدایت کاری میں بننے والی 2000 کی فلم گاندھی میں تقسیم ہند اور مہاتما گاندھی کے قتل کو دکھایا گیا ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان، اوم پوری، رانی مکھرجی اور ہیما مالنی جیسے تجربہ کار اداکار شامل تھے۔ اس فلم میں گاندھی کا کردار نصیر الدین شاہ نے ادا کیا تھا۔

میں نے گاندھی کو نہیں مارا (2005)

میں نے گاندھی کو نہیں مارا (2005): انوپم کھیر کی فلم مین نے گاندھی کو نہیں مارا میں زبردست اداکاری کی گئی ہے، جس کی ہدایتکاری جانو بروا نے سال 2005 میں کی تھی، اسے ہر کسی نے سراہا تھا۔ اس فلم نے بہترین اداکارہ، اسپیشل جیوری ایوارڈ، اور نیشنل فلم ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز جیتے ہیں۔

گاندھی مائی فادر (2007): گاندھی

گاندھی مائی فادر (2007): گاندھی کے خاندانی تعلقات پر بننے والی فلم ‘گاندھی، مائی فادر’ فیروز خان نے ڈائریکٹ کی تھی۔ فلم میں گاندھی جی اور ان کے بڑے بیٹے ہری لال گاندھی کے درمیان تعلقات کو دکھایا گیا ہے۔ اس فلم میں گاندھی کے بیٹے کا کردار اکشے کھنہ نے ادا کیا تھا۔

اس کے علاوہ گاندھی ٹو ہٹلر، گاندھی، لگے رہو منا بھائی وغیرہ جیسی کئی فلمیں بنی ہیں جو گاندھی جی کے نظریات اور افکار سے متاثر ہیں۔

Recommended