Categories: تفریح

بگ باس 15 کی ٹرافی جیتنے سے محروم رہے پرتیک سہجپال کوگوہر خان اور کامیا پنجابی نے بتایا اصل ونر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تیجسوی پرکاش نے بھلے ہی بگ باس 15 کی ٹرافی جیت لی ہو، لیکن اگر کسی نے شائقین کا دل جیتا ہے تو وہ ہے پرتیک سہجپال۔ پرتیک سہجپال اس شو کے پہلے رنر اپ تھے۔ اگرچہ بگ باس 15 کی ٹرافی پرتیک سہجپال کو نہ ملنے پر ان کے مداح قدرے افسردہ ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ تیجسوی پرکاش نے بگ باس 15 کی ٹرافی جیت لی ہے، لیکن ان کے لیے اصل ونر پرتیک سہجپال ہیں اور انہوں نے پورے  سیزن میں اپنی بہترین پرفارمنس دی اور پورے شو میں بہت اچھا کھیلا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس کے ساتھ ہی اداکارہ گوہر خان اور کامیا پنجابی نے بھی پرتیک سہجپال کو شو کا اصل فاتح قرار ددیا ہے۔ بگ باس 15 جیتنے کا حقدار صرف وہی تھا جسے پوری دنیا نے نکھرتے دیکھا۔ پرتیک سہجپال تم  نے دل جیت لیے۔جو بھی  گھر مہمان بن کر گیا تھا، تم ان  سب کے پسندیدہ تھے۔ لوگوں نے تمہیں پیار دیا۔ اپنا سر ہمیشہ اونچا رکھیں‘۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وہیں اداکارہ کامیا پنجابی نے بھی ٹویٹ کیا اور لکھا پرتیک سہجپال، آپ میرے ونر ہو اور ہمیشہ رہو گے۔ آپ نے بہت اچھا کیا ہے۔ مجھے آپ کاسفر اور گیم اور شو کے لیے آپ کے شوق سے مجھے پیار ہوگیا۔ ہمیشہ خوش رہیں، مستقبل کے لیے ڈھیروں پیار اور دعائیں‘۔ کامیا پنجابی اور گوہر خان کے ساتھ ساتھ، مداح بھی سوشل میڈیا کے ذریعے پرتیک سہجپال پر پیارکی بارش کر رہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور انہیں اپنا فاتح قرار دے رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اہم بات یہ ہے کہ پرتیک سہجپال کو بگ باس کا کافی مضبوط دعویدار سمجھا جارہاتھا۔  مداح انہیں بگ باس ٹرافی جیتتے ہوئے دیکھنے کے منتظر تھے۔ اگرچہ پرتیک نے بگ باس 15 میں تمام کنٹسٹنٹ کو سخت مقابلہ دیا، پھر بھی وہ شو کی ٹرافی جیتنے میں ناکام رہے۔اس کے باوجودوہ سامعین کا دل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago