Categories: تفریح

تھلاوی سے دھاکڑتک کنگنا کا زبردست ٹرانسفارمیشن

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلمی اداکارہ کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شائقین کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ اس بار بھی کنگنا نے کچھ ایسا ہی کام کیا ہے۔ دراصل، کنگنا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلموں 'تھلاوی' اور 'دھاکڑ' کے لک  کا کولاج شیئر کیا، جس میں شائقین اداکارہ کی تبدیلی دیکھ کر حیران ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس کولاج میں کنگنا ایک طرف 'تھلاوی' کے انداز میں نظر آرہی ہیں، انہوں نے ہلکے بھوری رنگ کے رقص کا لباس پہنا ہوا ہے اور ان کے وزن میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دوسری طرف، کنگنا نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور شارٹس پہن رکھی ہیں جس کے ساتھ انہوں نے سیاہ رنگ کے جوتے پہنے ہوئے ہیں۔ اس میں، کنگنا بہت فٹ اورفائٹر کیشکل میں نظر آرہی ہیں۔کنگنا نے اس کولاج کو شائقین کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے  لکھا – 'تھلاوی سے دھاکڑ تک کا سفر'۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کنگنا رناوت کی یہ دونوں فلمیں کافی چرچے میں ہیں۔ کنگنا رناوت کی فلم تھلاوی تامل ناڈو کے آنجہانی وزیر اعلیٰ جے للیتا کی بائیوپک ہے۔ اے ایل وجے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں فلمی کیریئر سے سیاست تک جے للیتا کے سفر کی نمائش کی جائے گی۔ان کی فلم تھلاوی کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا جسے شائقین میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اسی کے ساتھ ہی، کنگنا فلم دھاکڑ  میں ایک ایجنٹ کے کردار میں ہوں گی۔ رجنیش گھئی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ ایک جاسوس تھریلر فلم ہوگی، جس میں کنگنا ایک ایکشن اوتار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں کنگنا کے ساتھ ارجن رامپال اور دیویہ دتہ بھی اہم کردار میں ہوں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago