بالی ووڈ سے سیاست تک کا سفر کرنے والی گل پناگ 3 جنوری 1979 کو چندی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ گل پناگ کا اصل نام گلکرت کور پناگ ہے۔ گل پناگ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا۔ اس کے بعد اس نے مس فیمینا مس انڈیا میں حصہ لیا۔
اس نے سال 1999 میں مس انڈیا اور مس بیوٹی فل کا خطاب جیتا تھا۔ اس کے بعد اس نے مس یونیورس میں بھی حصہ لیا لیکن وہ وہاں زیادہ آگے نہ بڑھ سکیں۔ گل پناگ اپنی خوبصورت مسکراہٹ کے لیے مس بیوٹیفل اسمائل کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔
گل پناگ نے سال 2003 میں فلم دھوم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس کے بعد وہ جرم، دروازہ، منورما سکس فٹ انڈر، ہیلو، اسٹریٹ اور رن جیسی کئی فلموں میں اداکاری کرتی نظر آئیں۔
سال 2014 میں گل پناگ نے سیاست کا رخ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے چندی گڑھ سے بی جے پی امیدوار اور اداکارہ کرن کھیر کے خلاف لوک سبھا کا انتخاب لڑا، لیکن ہار گئیں۔
گل پناگ کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو گل پناگ نے سال 2011 میں اپنے بچپن کے دوست پائلٹ رشی اٹاری سے شادی کی۔ گل پناگ کا ایک بیٹا نہال ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…