فلم ’آدی پُرش‘ 16 جون 2023 کو باکس آفس پر ریلیز ہوئی۔ اگرچہ فلم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 300 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے لیکن فلم ’آدی پرُش‘ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے، جس میں اس کے کچھ ڈائیلاگز اور سینز پر سوالیہ نشان لگایا جا رہا ہے۔ اس تنازع پر کریتی سینن نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے ٹرولرز کو کرارا جواب دیا۔
اداکارہ کریتی سینن نے فلم’آدی پرش‘ میں جانکی (سیتا) کا کردار ادا کیا ہے۔ کریتی نے’آدی پرش‘ تنازعہ پر عوامی طور پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں ٹرولرز کو منہ توڑ جواب دیا۔
تھیٹر سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، کریتی نے کیپشن دیا، ’میری توجہ صرف تالیاں بجانے اور جئے شری رام کے نعرے لگانے پر ہے۔فلم ’آدی پرش‘ کئی وجوہات سے تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔
ہنومان جی کا کردار ادا کرنے والے دیو دت ناگ کے ایک ڈائیلاگ’جلے گی تیرے باپ کی‘ پر بھی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ رامائن پر مبنی فلم میں اس طرح کے ٹپوری انداز کے ڈائیلاگ سے لوگ کافی ناراض ہیں۔ ہنومان کے علاوہ لوگوں کو راون (سیف علی خان) کا کردار پسند نہیں آیا۔
فلم ’آدی پورش‘ کے خلاف احتجاج کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے۔ فلم نے تین دنوں میں دنیا بھر میں 340 کروڑ روپے جمع کر لیے ہیں۔ فلم ’آدی پورش‘ میں پربھاس رام کے کردار میں ہیں اور کریتی سینن سیتا کے کردار میں ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…