تفریح

شروتی ہاسن نے چھوٹی عمر میں ہی کیسے حاصل کی بڑی کامیابی؟یوم پیدائش پر خاص تحریر

شروتی ہاسن آج ٹالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی شروتی کی آج سالگرہ ہے۔

وہ نہ صرف اسکرین پر ایک خوبصورت چہرہ ہیں بلکہ ایک باصلاحیت فنکارہ بھی ہیں جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری، موسیقی اور رقص سے لوگوں کو محظوظ کیا ہے۔ ان کا دور صرف ٹالی ووڈ فلموں تک ہی محدود نہیں ہے، انہوں نے کئی بالی ووڈ ہندی فلموں میں بھی کام کیا ہے جنہیں ناظرین نے خوب پذیرائی بخشی۔

شروتی ہاسن ٹالی ووڈ کی دنیا کی مشہوراورخوبصورت اداکارہ اور اداکار، ڈانسر، ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر، پروڈیوسر کمل ہاسن کی بیٹی ہیں۔

شروتی کو بچپن سے ہی گانے کا بہت شوق تھا۔ وہ گلوکاری میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتی تھیں لیکن اپنی خوب صورتی کی وجہ سے وہ اداکارہ بن گئیں۔ انہوں نے کئی سپرہٹ فلمیں دی ہیں جن میں ’گبر سنگھ‘، ’رمایا واستوایا‘، ’ڈی ڈے‘، ’گبر از بیک‘، ’ویلکم بیک‘، ’راکی ہینڈسم‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

ان کی جائیداد کی بات کریں تو شروتی ہاسن تقریباً 45 کروڑ روپے کی جائیداد کی مالک ہیں۔ وہ ممبئی میں ایک لگژری ڈیزائنر گھر کی مالک ہے۔ ان کی کاروں کے مجموعہ میں کچھ بہترین لگژری کاریں شامل ہیں جیسے رینج روور اسپورٹ، آڈی کیو7 اور بہت سی دیگر گاڑیاں ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago