تفریح

ادی پرش پر ہنگامہ کے بعد پربھاس اور سیف علی خان کا کیسا ہوگا نیا لک؟

ساوتھ کے سپر اسٹار پربھاس ، کریتی سینن ، سیف علی خان اور سنی سنگھ کی فلم ’ادی پرش‘ کے بارے میں ایک تازہ ترین اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے ، جو کافی عرصے سے زیر بحث ہے۔ حال ہی میں فلم کا ٹیزر ریلیز کیا گیا ، جس میں پربھاس اور سیف علی خان کے لک کو لے کر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ اس تنازعہ کو دیکھتے ہوئے میکرز نے فلم میں کچھ تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دراصل ٹیزر کو دیکھنے کے بعد ہندو تنظیموں اور سنت سماج نے فلم میں بھگوان رام اور لنکا پتی راون کے روپ کی سخت مخالفت کا اظہار کیا تھا۔ پربھاس کے رام اور سیف علی خان کے راون کے روپ کو بھی سوشل میڈیا پر کئی دنوں تک مسلسل ٹرول کیا گیا۔

ہندو تنظیموں نے عدالتوں سے بھی رجوع کیا۔

سوشل میڈیا پر فلم کے ٹیزر پر کافی منفی تبصرے آئے۔ یہاں تک کہ فلم کے وی ایف ایکس کو بھی زبردست ٹرول کیا گیا۔ تنازعہ اس حد تک بڑھ گیا کہ ہندو تنظیموں نے عدالتوں سے بھی رجوع کیا۔’آدی پرش‘ ایک بڑے بجٹ کی فلم ہے۔ فلم کی تیاری میں 500 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے ہیں۔ ایسے میں میکرز کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔ اس احتجاج کے پیش نظر حال ہی میں میکرز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے یہ فلم 12 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے جارہی تھی لیکن اب یہ فلم 16 جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق فلم میں کئی بڑی تبدیلیاں کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

سیف علی خان کے لک پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

میکرز نے خاص طور پر راون کے روپ میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم بہت اچھی طرح سے آگے بڑھ رہی تھی لیکن وی ایف ایکس میں غلطی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سیف علی خان کے لک پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وی ایف ایکس کے ذریعے میکرز نے سیف علی خان کی داڑھی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی سیف علی خان کا راون روپ اب صرف مونچھوں میں ہی نظر آئے گا۔ تاہم ان تبدیلیوں پر 30 کروڑ روپے مزید لاگت آئے گی۔

قابل ذکر ہے کہ یہ فلم آدی پرش کے افسانوں پر مبنی ہے۔ فلم میں پربھاس رام ، کریتی سینن سیتا اور سیف علی خان لنکیش کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔   شوٹنگ 3ڈی میں کی جائے گی ، ہندی اور تیلگو کے علاوہ، اسے تمل ، ملیالم ، کنڑ اور کئی بین الاقوامی زبانوں میں ڈب کیا جائے گا۔ فلم کی ہدایات اوم راوت دے رہے ہیں جبکہ فلم کو پروڈیوسر بھوشن کمار ، کرشنا کمار ، اوم راوت ، پرساد سوتار اور راجیش نیئر کررہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago