تفریح

رشیکیش مکھرجی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بالی ووڈ میں قدم رکھاتھا

یوم پیدائش 30 ستمبر

فلمی دنیا کے ان معروف ہدایت کاروں میں رشیکیش مکھرجی کا نام سرفہرست ہے جنہوں نے ہندوستانی سنیما کو بلندیوں پر پہنچایا۔30 ستمبر 1922 کو پیدا ہونے والے مکھرجی فلموں میں آنے سے پہلے استاد تھے لیکن بچپن سے فلمیں دیکھنے کے شوقین رشیکیش مکھرجی کو یہ کام پسند نہیں آیا۔

اس کے بعد انہوں نے ہدایت کاری کے میدان میں قسمت آزمانے کا سوچا۔اپنے خواب کو سچ کرنے کے لیے انہوں نے 1951 میں بمل رائے کی فلم ‘دو بیگھہ زمین’ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا۔

 بمل رائے نے رشیکیش مکھرجی کے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے بمل رائے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر چھ سال تک کام کیا۔ اس کے بعد مکھرجی نے فلم ‘مسافر’ بنائی۔

یہ فلم کچھ خاص کمال نہیں کر سکی۔ لیکن راج کپور کو ان کا کام بہت پسند آیا۔ راج کپور نے رشیکیش مکھرجی کو اپنی فلم ‘اناڑی’ کی ہدایت کاری کا موقع دیا۔

اس فلم میں راج کپور اور نوتن مرکزی کردار میں تھے۔ اس فلم نے مکھرجی کو ایک اچھے اور کامیاب ہدایت کار کے طور پر ثابت کیا۔ اس کے بعد مکھرجی نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

اب رشیکیش مکھرجی ایسے ڈائریکٹر بن چکے تھے، جن کے ساتھ ہر کوئی کام کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے فلمی دنیا میں اپنی شناخت بنائی تھی۔ رشیکیش مکھرجی نے کئی ہٹ فلمیں دیں جیسے انورادھا، گڈی، چپکے چپکے، باوارچی وغیرہ۔

مکھرجی کو تین بار نیشنل فلم ایوارڈ، فلم فیئر ایوارڈ اور بہترین ایڈیٹنگ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں 1999 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2001 میں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago