Categories: تفریح

عامر خان آئی پی ایل 2022 کے فائنل کی میزبانی کے لیے تیار ہیں

لال سنگھ چڈھا فلم کا ٹریلر نویں سے 15ویں اوور کے درمیان ریلیز کر سکتے ہیں

عامر خان کی کمنٹری سن کر سامعین میں جوش،ہیش عامرخان ودآئی پی فائنل سوشل میڈیا پر ٹرینڈ

نئی دہلی، 29 مئی (انڈیا نیرٹیو)

معروف فلمی اداکار عامر خان کی کرکٹ سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ آسکر کے لیے نامزد فلم لگان میں عامر کا بھون کردار آج بھی سبھی کو یاد ہے۔ اور، اب عامر کی گیم سے محبت ایک اور سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اداکار آج نریندر مودی اسٹیڈیم میں انڈین پریمیئر لیگ 2022 (آئی پی ایل 2022) کے فائنل میچ کی کمنٹری کے لیے تیار ہیں۔ جہاں وہ اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کا بے حد انتظارکے بعد ٹریلر ریلیز کریں گے۔

عامر کے ساتھ کچھ سابق کرکٹرز بھی شامل ہوں گے جو آئی پی ایل 2022 کے دوران کمنٹری اسٹوڈیو میں نظر آ سکتے ہیں۔

کو ایپ پر عامر خان کا کمنٹری کا پوسٹر (#IPLFinalswithAamirkhan) ٹرینڈ کر رہا ہے، سامعین آئی پی ایل فائنل کے ساتھ ساتھ عامر خان کی کمنٹری دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ لال سنگھ چڈھا کا ٹریلر 29 مئی کو سب سے زیادہ منتظر T20کرکٹ فائنل میں لانچ کیا جائے گا، جس کی میزبانی کوئی اور نہیں بلکہ خود عامر خان کریں گے، جسے اسٹار اسپورٹس پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

ٹریلر ریلیز فائنل میچ کی پہلی اننگز کے بعد دوسری بار ہو سکتا ہے۔ آج 29 مئی کو آئی پی ایل 2022 کا فائنل میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ یہ میچ گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لال سنگھ چڈھا کا ٹریلر ریلیز پہلی اننگز کے 9ویں اور 15ویں اوور کے درمیان یعنی رات9:00  سے 9:30 بجے تک ہوسکتا ہے۔

یادرہے کہ کرینہ کپور اور مونا سنگھ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم ٹام ہینکس اسٹارر ہالی ووڈ فلم فارسٹ گمپ کا ہندی ایڈاپٹیشن ہے جس کے لیے ناظرین کافی پرجوش ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago