Categories: تفریح

جہانگیر علی خان پہلی باروالد سیف علی خان کی گود میں نظر آئے

گزشتہ دنوں جے کا اصلی نام سامنے آیا اور جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ سیف اور کرینہ کے چھوٹے بیٹے کا نام 'جہانگیر علی خان' ہے تو بہت ہنگامہ ہوا ۔ اب ان ساری باتوں کے بیچ ہی جہانگیر علی خان پہلی بار والد سیف علی خان کی گود میں نظر آئے۔

جب سے سیف علی خان۔کرینہ کپور خان کا چھوٹا بیٹا 'جے' پیدا ہوا ہے ، مشہور جوڑے کے پرستار ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ کرینہ کپور خان نے اس سال فروری میں اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا تھا۔ تب سے ہی ان کے دوسرے بیٹے کے نام کے بارے میں بہت چرچا تھی ۔

وہیں جب گزشتہ دنوں جے کا اصلی نام سامنے آیا اور جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ پٹودی خاندان کے چھوٹے بیٹے کا نام 'جہانگیر علی خان' ہے تو بہت ہنگامہ ہوا ۔سیف ۔ کرینہ کے ساتھ جے کی تصویریں انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔تصویروں میں چھوٹے بیٹے ابا سیف کی گود میں چپکے نظر آرہے ہیں۔یہ تمام تصویریں فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے شیئر کی ہیں جس میں کرینہ بھی بیحد ہی اسٹائلسٹ نظر آئیں۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے پہلے بیٹے تیمور علی خان کا نام کافی تنازعات میں تھا ۔ اب ان کے دوسرے بیٹے جہانگیر کا نام بھی تنازع کی زد میں آگیا ہے۔ شاید اسی خوف کی وجہ سے کرینہ نے ابھی تک اپنے دوسرے بیٹے کا اصل نام ظاہر نہیں کیا تھا ۔

کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کو سرخیوں سے دور رکھا ہے ، لیکن جب سے ان کا اصل نام سامنے آیا ہے ، اداکارہ کو ٹرول کیا جا رہا ہے۔اس ہنگامے کے درمیان کرینہ کی بھابھی صبا علی خان ان کے دفاع کے لیے آگے آئی ہیں ۔ انہوں نے اپنے ہی انداز میں لوگوں کو جواب دیا ہے ۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ، جس میں لکھا ہے کج 'نام میں کیا ہے؟ پیار کرو ، جینے دو اور جانے دو۔ بچے خدا کی نعمت ہیں ۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے پہلے بیٹے تیمور علی خان اپنی پیدائش سے ہی سرخیوں میں ہیں ۔ جب جوڑے نے اپنے بڑے بیٹے کے نام کا اعلان کیا تو کافی تنازع پیدا ہوگیا تھا ۔ تیمور لائم لائٹ میں بنے رہے ہیں ، لیکن یہ جوڑا اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ ایسا نہیں چاہتا تھا ، اس لیے دونوں اپنے چھوٹے بیٹے کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھا ہے ۔

کچھ عرصہ پہلے خبر آئی تھی کہ ان کے دوسرے بیٹے کا نام جیہ ہے ، لیکن اب میڈیا رپورٹس میں اس کا نام کچھ اور سامنے آیا ہے۔دراصل یہ انکشاف خود کرینہ نے کیا ہے ۔ کرینہ نے اپنی پہلی کتاب 'کرینہ کپور خانس پریگنینسی بائبل' میں اپنے دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر بتایا ہے ۔

بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے اس کتاب کے آخری صفحات میں حمل اور اس کے بعد کی کچھ تصاویر دی ہیں۔ان تصاویر میں اداکارہ نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر لکھا ہے ۔

کتاب میں فینس کو ان کے دوسرے بیٹے کی جھلک بھی دیکھنے کو ملے گی ۔ بتادیں کہ کرینہ 9 اگست کو اپنی کتاب کا اجرا کرنے کے لیے انسٹاگرام پر لائیو آئی تھیں ۔ کتاب کے اجرا کے موقع پر کرن جوہر ان کے ساتھ تھے ۔

وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو کرینہ کپور عامر خان کے ساتھ فلم لال سنگھ چڈھا میں اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی ۔ عامر اور کرینہ کو آخری بار 2012 میں ایک ساتھ فلم میں دیکھا گیا تھا ۔ وہ کرن جوہر کی فلم 'تخت' میں بھی کام کر رہی ہیں ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago