تفریح

جان ابراہم نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا

(انڈیا نیریٹو)

اپنی محنت اور شاندار اداکاری سے بالی ووڈ میں ایک خاص مقام حاصل کرنے والے ہینڈسم اداکار جان ابراہم 17 دسمبر 1972 کو پیدا ہوئے۔ جان نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سال 2003 میں فلم ‘جسم’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں ان کے مد مقابل بپاشا باسو تھیں۔ فلم میں جان کی اداکاری کو شائقین نے خوب سراہا تھا۔ انہیں اپنی پہلی ہی فلم سے ہی ایک ہاٹ اداکار کے طور پر پہچانا گیا۔ 2004 کی فلم ‘دھوم’ ان کی پہلی کمرشیل فلم تھی، جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔ جان اس فلم میں منفی کردار میں تھے۔

اس کے بعد جان نے یکے بعد دیگرے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا، جن میں دوستانہ، گرم مسالہ، زندہ، کبھی الوداع ناکہنا، بابل، دھن دھنا دھن گول، دیسی بوائز، پرمانو – دی اسٹوری آف پوکھر ن، ہاو¿س فل، ستیہ میو جیتے، بٹلہ شامل ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ جان نے سال 2012 میں فلم پروڈکشن میں بھی قدم رکھا اور جان ابراہم انٹرٹینمنٹ کے نام سے ایک پروڈکشن ہاو¿س قائم کیا۔ انہوں نے وکی ڈونر، مدراس کیفے، راکی ہینڈسم، فورس 2، بٹلہ ہاو¿س وغیرہ جیسی فلمیں بھی پروڈیوس کیں۔اس کے علاوہ جان انڈین سپر لیگ فٹ بال ٹیم نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے شریک مالک بھی ہیں۔

جان ابراہم نے 3 جنوری 2014 کو پریا رنچل، ایک این آر آئی اور انویسٹمنٹ بینکر سے شادی کی۔ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے جان سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتے ہیں۔ کام کے محاذ پر، جان ابراہم جلد ہی شاہ رخ خان اور دیپیکا پادوکون کے ساتھ فلم پٹھان میں نظر آئیں گے

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago