Categories: تفریح

جانی لیور کی کہانی گلیوں سے لے کر اسٹیج تک، قلم فروخت کرنے والا شخص کیوں ہے آپ کے دلوں کی دھڑکن؟

جانی لیورکی کہانی  گلیوں میں گھوم کر قلم فروخت کرنے سے لے کر شہرت تک

برتھ ڈے اسپیشل 14 اگست

مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار جانی لیور 14 اگست 1956 کو آندھرا پردیش میں پیدا ہوئے۔ جانی لیور کا اصل نام جان پرکاش راؤ جنومالا ہے۔ ان کے والد پرکاش راؤ جنومالا ہندوستان لیور میں آپریٹر کے طور پر کام کرتے تھے۔ جانی تین بہنوں اور دو بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ خاندان کی مالی حالت کی وجہ سے وہ اپنی اسکول کی فیس بھی ادا کرنے سے قاصر تھے، جس کی وجہ سے انہیں اسکول سے نکال دیا گیا، اس واقعے کے چند دن بعد جانی لیور حیدرآباد چلے گئے اور وہاں کامیڈی سیکھی۔ اس کے بعد وہ ممبئی چلے گئے اور ممبئی کے کنگ سرکل دھاراوی میں اپنے خاندان کے ساتھ رہنے لگے، جہاں انہیں پیٹ بھرنے کے لیے ایک چھوٹی سی نوکری بھی مل گئی۔

ابتدائی دنوں میں، جانی اداکاروں کی نقل بنا کر گلیوں میں گھوم کر قلم بیچا کرتے تھے۔ اس کے بعد انہیں ہندوستان لیور میں ملازمت مل گئی جو اب ہندوستان یونی لیور ہے۔ ان کی بند قسمت کا تالا اس وقت کھلا جب انہوں نے ہندوستان لیور کے ایک پروگرام میں اپنے سینئر افسروں کی نقالی کی۔ اس پروگرام میں جانی نے اپنی اسٹینڈ اپ کامیڈی سے پروگرام میں موجود ہر شخص کوقہقہوں پرمجبورکردیا اور کوئی بھی جانی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔ اس پروگرام کے بعد کمپنی کے ساتھیوں نے ان کا نام جانی لیور رکھا۔

اس کے بعد جانی لیور نے کئی پروگراموں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ سال 1981 میں جانی لیور نے ہندوستان لیور کی نوکری چھوڑ دی اور پوری توجہ اپنے شوق پر مرکوز کرنا شروع کر دی۔ اس دوران اداکار فلمساز ہدایت کار سنیل دت کی نظر جانی لیور پر پڑی۔ سنیل دت نے جانی لیور کو اپنی آنے والی فلم 'درد کا رشتہ' میں کام کرنے کی پیشکش کی۔ سال 1982 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے جانی لیور کی بالی ووڈ میں دھوم مچادی۔ لیکن انہیں بالی ووڈ میں حقیقی کامیابی 1993 میں ریلیز ہونے والی عباس مستان کی ہدایت کاری میں بنی فلم 'بازیگر' سے ملی۔ اس فلم میں جانی لیور کے ذریعے ادا کیے گئے بابولال کے کردار کے ساتھ انہوں نے شائقین سے خوب داد حاصل کی۔ اس کے بعد جانی کئی فلموں میں نظر آئے جن میں راجہ ہندوستانی، جیت، یہودی، کوئیلا، عشق، انٹرٹینمنٹ، گول مال اور گول مال ریٹرنز، دھمال اور ٹوٹل دھمال ہاؤس فل وغیرہ شامل ہیں۔ فلموں کے علاوہ جانی نے کئی مشہور ٹی وی شوز بھی کیے جن میں 'زبان سنبھال کے'، 'کامیڈی سرکس' اور 'جانی آلا ری' جیسے کچھ شوز شامل ہیں۔

جانی لیور کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں تو ان کی اہلیہ کا نام سجاتا ہے اور ان کے دو بچے ہیں، بیٹی جیمی اور بیٹا جیس۔ جانی لیور کی بیٹی جیمی اپنے والد کی طرح ایک مشہور کامیڈین ہے۔ جانی لیور اب بھی اداکاری کی دنیا میں سرگرم ہیں اور جلد ہی روہت شیٹی کی فلم سرکس میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago