Categories: تفریح

جگ جگ جیو’ کی ٹیم نے ورون دھون کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم اداکار ورون دھون آج اپنی 35ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر ان کی آنے والی فلم 'جگ جگ جیو' کی پوری ٹیم نے انہیں ان کی سالگرہ پر خصوصی انداز میں مبارکباد دی۔ دراصل فلم کی پوری ٹیم نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ورون دھون کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ اس ویڈیو کو فلمساز کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ویڈیو کی شروعات انیل کپور کے ساتھ ہوتی ہے- 'ورون میرے لڑکے، آج تمہاری سالگرہ ہے۔ آپ کتنے سال کے ہو؟ تمہاری عمر کتنی ہی کیوں نہ ہو گئی ہو، تم مجھ سے  ینگ نہیں دکھ سکتے۔  مجھ سے ینگ دکھنے کی کوشش بھی مت کرنا ۔ دبا دب  ہٹ دیتا جا لیکن تیری  سب سے بڑی ہٹ میرے ساتھ ہوگی۔ جگ جگ جیو ورون دھون۔ ساتھ ہی نیتو کپور نے بھی ورون دھون کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ورون دھون کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور انہیں اپنا بیٹا بتایا۔ دوسری جانب کیارا اڈوانی، منیش پال اور اس فلم کے ہدایت کار راج مہتا نے بھی ورون دھون کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ورون دھون اور کیارا اڈوانی کی فلم 'جگ جگ جیو' کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ ورون اور کیارا کے علاوہ فلم میں انیل کپور اور نیتو کپور بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ 'جگ جگ جیو' ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے۔ فلم میں کیارا ورون کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ جگ جگ جیو کے ہدایت کار راج مہتا ہیں اور یہ فلم رواں سال 24 جون کو ریلیز ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago