Categories: تفریح

ہکلانے اور بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے بہت کچھ برداشت کرنا پڑا ہے: سمیرا ریڈی

اداکارہ سمیرا ریڈی ان دنوں بالی ووڈ کی چمک سے دور ہوں ، لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ حال ہی میں سمیرا ریڈی نے اپنی ایک تھرو بیک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور اس کے ساتھ ہی انکشاف کیا ہے کہ ہکلانے اور بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے انہیں بہت تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دراصل ، سمیرا ریڈی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی نوعمری کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں وہ کافی موٹی لگ رہی ہیں۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ، سمیرا نے لکھا ہے – 'کیونکہ میں نے ٹین ایج میں ہکلانےاوربڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے بہت تکالیف برداشت کی ہیں ، اس لئے میں اپنے بچوں کو مہربان ، روادار اور ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے والا بناؤں گی۔ سب ایک جیسے نہیں ہوتے۔ مجھے تکلیف دہ تبصروں کا سامنا کرنا بہت مشکل تھا۔ کاش میں اس لڑکی کو بتا پاتی کہ وہ پرفیکٹ سے بہتر ہے ۔

لیکن پیچھے مڑ کر دیکھیں تو ہم نے رہنے کے لئے پرفیکشن اور ہائی اسٹینڈرڈ والی دنیا نہیں بنائی ہے ۔ کیا ہم اپنے بچوں کو اسی جگہ بھیج رہے ہیں؟ مجھے یقین ہے کہ ہم زیادہ دماغ والے ایک باشعور نسل ہیں ، جو مہربان ہیں۔'

سمیرا ریڈی کے شائقین اس پوسٹ کا جواب دے رہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ سمیرا ریڈی نے سنہ 2002 میں سہیل خان کی فلم میں نے دل تجھ کو دیا سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس کے بعد ، وہ ہندی کے علاوہ تمل ، تیلگو ، ملیالم اور بنگالی زبانوں میں بھی بہت سی فلموں میں نظر آئیں۔ سمیرا ریڈی کی کچھ بڑی فلموں میں ڈرنا منع ہے ،مسافر ،فل اینڈ فائنل ، ریس ، دے دنا دن ، تیز وغیرہ شامل ہیں۔ 2014 میں ، سمیرا نے کاروباری اکشے وردے سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد ، سمیرا نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ سمیرا ریڈی کے دو بچے ، بیٹے ہنس اور بیٹی نائرا ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago