تفریح

ایڈوانس بکنگ میں فلم پٹھان سب سے آگے،پوری دنیا میں فلم پٹھان آج ریلیز

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان 4 سال بعد مرکزی ہیرو کے طور پر واپسی کر رہے ہیں۔ ان کی واپسی والی فلم’ پٹھان ‘ بدھ کو ریلیز ہوگی۔ فلم میں شاہ رخ پہلی بارایک دھماکہ دار ایکشن اوتار میں نظر آنے والے ہیں۔’ پٹھان ‘ کے دو گانے، ٹیزر اور ٹریلر کو کافی پسند کیا گیا ہے۔

سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ’ پٹھان‘ باکس آفس پر کتنی شاندارشروعات کرنے جا رہی ہے۔ اس دوران فلم کی ایڈوانس بکنگ کو لے کر آنے والی خبروں سے معلوم ہو رہا ہے کہ ’ پٹھان ‘ کا کریز کافی شاندار چل رہا ہے۔

رپورٹیںبتا رہی ہیں کہ ’ پٹھان‘ کے افتتاحی ویک اینڈ کے لیے ایڈوانس بکنگ کافی زور پکڑ چکی ہے۔ فلم نے افتتاحی ویک اینڈ پر شاندار ریکارڈ بنایا ہے۔

ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں’ پٹھان‘ نے گزشتہ سال کی سب سے بڑی بالی ووڈ فلم’برہمستر‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اب کے جی ایف2 جیسی بڑی فلموں کو چیلنج کر رہی ہے۔

’ پٹھان ‘ کے پہلے ویک اینڈ کے لیے ایڈوانس بکنگ کلیکشن 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ سیکنلک کے اعداد و شمار کے مطابق’ پٹھان‘ نے پہلے دن ہی ایڈوانس بکنگ سے 50 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

جہاں فلم نے بدھ کے لیے بکنگ سے 24 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے ، وہیں جمعرات کے لیے یہ اعداد و شمار 13.38 کروڑ اور آنے والے  دنوں کے لیے 13.92 کروڑہے۔

بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف پہلے دن ہی’ پٹھان ‘ کے 8 لاکھ ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 4.19 لاکھ ٹکٹ صرف تین نیشنل سنیما چینس پی وی آر، آئینکس اور سینے پولس میں بک کیے گئے ہیں۔نیشنل چینس میں بالی ووڈ کی کسی بھی فلم کی یہ سب سے بڑی بکنگ ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago