تفریح

نیہا دھوپیا اداکاری سے زیادہ بولڈ امیج اوربیباک بیان بازی کے لیے مشہور

یوم پیدائش 27 اگست

فلموں سے زیادہ ریئلٹی شوز سے نام کمانے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نیہا دھوپیا فلمی صنعت کا جانا پہچانا نام ہے۔ 27 اگست 1980 کو کوچی میں پیدا ہونے والی نیہا دھوپیا کا تعلق سکھ خاندان سے ہے۔ ان کے والد پردیپ سنگھ دھوپیا ہندوستانی بحریہ میں افسر کے طور پر کام کرتے تھے۔ ان کی ماں منپندر ایک گھریلو خاتون تھیں۔

نہیا دھوپیا کی خاندگی زندگی پر ایک نظر

نیہا کی ابتدائی تعلیم نیول پبلک اسکول، کوچی سے ہوئی، لیکن بعد میں اپنے والد کے دہلی منتقلی کی وجہ سے، نیہا نے اپنی مزید تعلیم دہلی کے نیول چلڈرن اسکول چانکیہ پوری سے مکمل کی اور جیسس اینڈ میری کالج سے گریجویشن کیا۔نیہا اپنے کالج کے دنوں میں اداکاری کی طرف مائل تھیں۔ سال 2000 میں نیہا کو پہلی بار اسٹار پلس کے مشہور ٹی وی سیریل ‘راجدھانی’ میں اداکاری کرنے کا موقع ملا جسے بابی بیدی نے تیار کیا تھا۔ اس کے بعد نیہا کئی ٹیلی ویڑن سیریلوں میں نظر آئیں۔

سال 2002 نیہا کی زندگی کا بہت اہم سال تھا۔ اس سال نیہا نے فیمینا مس انڈیا یونیورس کا خطاب جیتا تھا۔ اس کے بعد نیہا کو فلموں کے لئے رجوع کیا جانے لگا۔ 2003 میں، نیہا نے ہیری باویجا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم قیامت دی سٹی انڈر تھریٹ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اگرچہ نیہا نے اس سے قبل ملیالم، تیلگو اور جاپانی فلموں میں اداکاری کی تھی لیکن فلم ‘قیامت – دی سٹی انڈر تھریٹ’ بالی ووڈ میں نیہا کی پہلی فلم تھی۔

نیہا دھوپیا کی فلمی زندگی پر ایک نظر

 اس فلم میں نیہا کے ساتھ اداکار اجے دیوگن مرکزی کردار میں تھے اور یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔ اس کے بعد نیہا ہندی کے ساتھ ساتھ پنجابی، تمل، تیلگو میں بھی کئی فلموں میں اداکاری کرتی نظر آئیں۔ نیہا کی اہم فلموں میں مس انڈیا-دی مسٹری ان، جولی اور رکت، سسکیاں، شیشا، کیا کول ہیں ہم، تیسری آنکھ، چھپ چھپ کے،  شوٹ آؤٹ لوکھنڈے والا، راما راما کیا ہے ڈرامہ، رش، انگلی، تمھاری سلو،ہندی میڈیم وغیرہ شامل ہیں۔فلموں کے علاوہ، نیہا کئی میوزک ویڈیوز اور بڑے اشتہارات اور ٹیلی ویڑن شوز میں میزبان اور جج کے طور پر بھی نظر آچکی ہیں، جن میں کامیڈی سرکس، ایم ٹی وی روڈیز، چھوٹے میاں دھاکڑ وغیرہ شامل ہیں۔

بالی ووڈ کے بعد شادی شدہ زندگی پر ایک نظر

اپنی بولڈ امیج اور بے باک انداز کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہنے والی نیہا دھوپیا نے 10 مئی 2018 کو اداکار انگد بیدی سے شادی کی۔ دونوں کافی عرصے سے رابطے میں تھے۔نیہا شادی سے پہلے حاملہ تھیں۔ شادی کے چھ ماہ بعد نیہا نے 18 نومبر 2018 کو ایک بیٹی کو جنم دیا، جس کا نام مہر رکھا گیا۔ نیہا اور انگد 3 اکتوبر 2021 کو اپنے دوسرے بچے کے والدین بنے۔نیہا دھوپیا اب بھی فلموں میں سرگرم ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago