تفریح

پرفیکٹ شوہر نہیں ہوں، کیوں کہی وکی کوشل نے یہ بات

وکی کوشل نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کٹرینہ کیف کے بارے میں بات کی۔ وکی نے ان کی تعریف کی اور اس بارے میں بات کی کہ انہیں کیوں لگتا ہے کہ وہ کٹرینہ کے لیے ‘پرفیکٹ ہزبینڈ’ نہیں ہیں۔

کیوں وکی کوشل کو لگتا ہے کہ وہ شادی کے چند سال بعد ایک “پرفیکٹ ہزبینڈ” نہیں ہیں۔ کٹرینہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی سے بہت پیار کرتے ہیں۔ وکی نے لائف اسٹائل ایشیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ جب آپ اکیلے رہتے ہیں تب آپ کی شادی کے بعد زندگی بہت بدل جاتی ہے۔ جب کوئی شخص ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، جس کے نقطہ نظر کوسمجھنے اور اس سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ وکی نے کٹرینہ کے بارے میں کہا، “کئی معنوں میں دیکھا جائے تو میں نہ تو ایک پرفیکٹ ہزبینڈ ہوں اور نہ ہی ایک پرفیکٹ بیٹا، لیکن میری ہر روز یہی کوشش ہے کہ میں میں ان دونوں معاملات میں پرفیکٹ بنوں اور بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کروں “۔

وکی کو آخری بار گووندا نام میرا میں دیکھا گیا تھا، جو دسمبر 2022 میں نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں کیارا اڈوانی اور بھومی پیڈنیکر بھی تھے۔ اب وہ سام بہادر پر کام کر رہے ہیں۔ میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال دسمبر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago