Categories: تفریح

سوشل میڈیا پرچھائیں ڈریم گرل کی سالگرہ کے جشن کی تصاویر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مشہور فلم اداکارہ ہیما مالنی نے حال ہی میں اپنی 73 ویں سالگرہ منائی اور اب اس کی سالگرہ کا جشن کی تصاویر سوشل میڈیاچھائی ہوئی ہے، جسے شائقین بہت پسند کرہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہیما مالنی نے 16 اکتوبر کو اپنی فیملی اور کچھ قریبی دوستوں کی موجودگی میں اپنی سالگرہ منائی اور اب انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے جشن کی کچھ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ دھرمیندر، ہیما مالنی کے ساتھ ان کی بیٹی ایشا دیول اور انڈسٹری کے کچھ قریبی دوست رمیش سپی اور سنجے خان بھی ان تصاویر میں نظر آرہے ہیں۔ تصاویر میں ہیما مالنی اور دھرمیندر کیک کے ساتھ خوبصورت پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ایک اور تصویر میں دھرمیندر بیٹی ایشا کو کیک کھلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ہیما مالنی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سرخ شلوار سوٹ پہنا تھا اور دھرمیندر بھی اس کے ساتھ مماثل سرخ قمیض میں ہیں۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہیما مالنی نے لکھا – ' سالگرہ کا جشن گھر والوں اور کچھ قریبی دوستوں کے ساتھ گھر میں ہوا۔ '</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہیما مالنی بالی وڈ کی معروف اداکارہ ہیں۔ بالی ووڈ میں ڈریم گرل کے نام سے مشہور ہیما مالنی نے 150 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے۔ فلموں میں اداکاری کے علاوہ ہیما مالنی نے چھوٹے پردے کے سیریل نوپور اور موہنی کی ہدایت کاری بھی کی۔ بالی وڈ میں کامیابی کی بلندیوں کو چھونے والی ہیما مالنی ایک کامیاب سیاستدان بھی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago