Categories: تفریح

پرینکا چوپڑا نے چہرے پر چوٹ کے نشان کے ساتھ تصویر شیئر کی، مداح گھبرا ئے تو راز کھول دیا

بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا یعنی پی سی ان دنوں ایک کے بعد ایک ہالی ووڈ فلموں اور ویب سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں، پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنی آنے والی ویب سیریز سیٹاڈیل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔پی سی نے ویب سیریز کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی۔

جس میں وہ سرخ لباس میں بہت سیکسی لگ رہی تھیں۔ اس تصویر پر ان کے چاہنے والوں نے پیار کی بارش کی۔ اب اداکارہ نے ایک بار پھر اپنے انسٹاگرام پر ایک سیلفی شیئر کی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداحوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ مداحوں کی پریشانی دیکھ کر پی سی نے فوری طور پر اس تصویر کے پیچھے کی حقیقت بتاتے ہوئے انہیں راحت دی۔

دراصل پرینکا کی اس سیلفی میں وہ بہت تھکی ہوئی نظر آرہی ہیں اور ان کے چہرے پر خرونچ کے نشانات اور خون کے دھبے نظر آرہے ہیں۔ پہلی نظر میں ان کی اس سیلفی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ان کے چہرے پر چوٹ آئی ہے لیکن قریب سے دیکھنے کے بعد اندازہ ہوگا کہ پی سی کے چہرے پر میک اپ ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے پی سی نے لکھا، 'کیا آپ کا بھی کام پر اتنا مشکل دن تھا؟ انہوں نے #ActorSelfie#Citadel #AdeInDlifeبھی لکھا ہے۔

پی سی کی تصویر کے پیچھے کی حقیقت دیکھ کر ان کے مداحوں نے سکون کا سانس لیا ہے اور ان سے احتیاط سے کام لینے کی اپیل بھی کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago