Categories: تفریح

آر ڈی برمن فلمی دنیا میں ‘پنچم دا’ کے نام سے مشہور تھے

27 جون، یوم پیدائش  پر خصوصی تحریر

فلمی دنیا کے مشہورموسیقارر راہل دیو برمن یعنی آر ڈی برمن فلمی دنیا میں ایک ایسا نام ہے ،جنہوں نے بالی ووڈ موسیقی کو ایک الگ مقام تک پہنچایا۔ 60 سے 80 کی دہائی میں بالی ووڈ کی موسیقی کی دنیا پر راج کرنے والے آر ڈی برمن کو پیار سے سب پنچم دا کہا کر تے تھے۔وہ مشہور موسیقار سچن دیو برمن کے بیٹے تھے۔ 27 جون 1939 کو پیدا ہوئے ، آر ڈی برمن نے فلم شائقین کے دل جیت لئے اور بہت ہی کم وقت میں کامیابی کی بلندیوں کو چھو لیا۔ آر ڈی برمن کے 82 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہم اپنے قارئین کو ان کے اور آشا بھوسلے کے مابین کیمسٹری بتا رہے ہیں ، جن سے ان کے دل جڑے اور دو جسم ایک جان ہوئے۔یعنی ہم آپ کو موسیقی کی دنیا کی ان دو مایاناز ہستیوں کی محبت کی داستان کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

دراصل ، آشا بھوسلے 60 کی دہائی میں بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے کی مسلسل کوشش کر رہی تھیں ، جس میں وہ کامیاب بھی ہوگئیں۔ اس وقت آر ڈی برمن موسیقی کی دنیا میں ایک مشہور نام بن چکے تھے۔ آشا نے اپنی محنت اور سریلی آواز کے سبب فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنالی۔ 1954 میں راج کپور نے آشا کو اپنی فلم 'بوٹ پولش' میں چھ گانے گانے کا موقع فراہم کیا۔ آشا ان کی توقعات پر کھری اتریں اور فلم کے ساتھ ہی اس کے تمام گانے بھی سامعین میں بے حد مقبول ہوئے۔

اس دوران 1956 میں آشا کی آر ڈی برمن سے ملاقات ہوئی لیکن یہ ایک چھوٹی سی میٹنگ تھی جو تعارف اور حال چال دریافت کرنے تک ہی محدود رہی۔ تقریباً 10 سال بعد 1966 میں ، وہ وقت آیا جب آر ڈی برمن نے فلم تیسری منزل کے لئے گانے کے لئے آشا بھوسلے سے رابطہ کیا۔ اس وقت تک آر ڈی برمن اور آشا بھوسلے دونوں اپنی ذاتی زندگی سے ناخوش تھے اور ان کی پہلی شادی ٹوٹ چکی تھی۔

آشا بھوسلے نے فلم تیسری منزل میں محمد رفیع کے ساتھ چار گانے گائے ، جسے آر ڈی برمن نے موسیقی سے نوازاتھا۔ اس کے بعد آشا بھوسلے آر ڈی برمن کے لئے ایک کے بعد ایک کئی گانے گاتی رہیں۔ دونوں کے گانے سن کر ایسا لگتاتھا کہ آر ڈی برمن کی موسیقی اور آشا کی دلکش آواز ایک دوسرے کے لئے ہی بنے ہیں۔ کئی سالوں سے الفاظ کے بغیر ان کے جذبات موسیقی کی طرح رومانوی انداز میں بہتے رہے۔

موسیقی ان کو قریب لا رہی تھی۔ آہستہ آہستہ دونوں میں محبت ہوگئی اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے ، لیکن یہ اتنا آسان نہیں تھا۔ آشا 3 بچوں کی ماں تھیں اور وہ آر ڈی برمن سے عمر میںچھ سال بڑی بھی تھیں ، جس کی وجہ سے آر ڈی برمن کی والدہ اس رشتے کے لیے تیار نہیں تھیں۔ لیکن کہا جاتا ہے کہ اگر محبت سچی ہے تو مل ہی جاتی ہے۔ یہی کچھ آشا اور آر ڈی برمن کے ساتھ ہوا۔ دونوں کی شادی سال 1960 میں ہوئی لیکن اس تعلقات میں افسوسناک موڑ اس وقت آیا جب 54 سالہ آر ڈی برمن 4 جنوری 1994 کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ آر ڈی برمن کی موت کے بعد ، آشا مکمل طور پر ٹوٹ گئیں ۔ انہوں نے بہت مشکل سے خود کو سنبھالا اور اپنی زندگی موسیقی کے لیے وقف کردی۔ آر ڈی برمن اب ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن ان کے تیار کردہ نغمے آج بھی سامعین کے دلوں پر راج کر تے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago