بالی ووڈ کی سدا بہا اداکارہ ریکھا اداکاری کی دنیا کا ایک ایسا نام ہے، جن کی خوبصورتی کا ہر کوئی دیوانہ ہے۔ ریکھا کی پیدائش 10 اکتوبر 1954 کو مدراس میں ہوئی۔ان کے والد جیمنی گنیشن ایک مشہور تمل فلم اداکار تھے او والدہ پشپاولی ایک اداکارہ تھیں۔
ریکھا کا پورا نام بھانوریکھا گنیشن ہے، جو بالی ووڈ میں اپنی خوبصورتی، دلکش پرفارمنس اور اداکاری کے لیے مشہور ہے۔ ریکھا کے والدین نے خفیہ شادی کی تھی اور دونوں الگ رہتے تھے۔ ریکھا کے والد نے کبھی ریکھا کو اپنی بیٹی نہیں سمجھا۔ جس کی وجہ سے ریکھا ہمیشہ باپ کی محبت سے محروم رہی۔
ریکھا نے اپنی ابتدائی تعلیم چرچ پارک کانوینٹ اسکول سے حاصل کی، لیکن خاندان کی مالی حالت کی وجہ سے ریکھا کو اپنی پڑھائی درمیان میں ہی چھوڑنی پڑی۔ اس کے بعد ریکھا نے بھی اپنے والدین کی طرح اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور تیلگو فلم’رنگولا رتنم‘ سے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ اس دوران ریکھا کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بہت سے لوگوں نے ریکھا کو بدصورت کہہ کر کام دینے سے انکار کر دیا، لیکن ریکھا نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ سال 1970 میں ریکھا نے ہندی فلم ’ساون بھادو‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس کے بعد ریکھا کئی فلموں میں اداکاری کرتی نظر آئیں اور انہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے ثابت کر دیا کہ وہ فلم میں ہر طرح کے کردار کو بہترین انداز میں نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
وقت کے ساتھ ساتھ ریکھا نے اپنی خوبصورتی، انداز، محنت، جدوجہد، لگن اور اداکاری سے سامعین کے دلوں پر اس قدر راج کیا کہ ہر کوئی ان کا مداح بن گیا۔
ریکھا نے اپنے پورے کیرئیر میں 180 سے زائد فلموں میں اداکاری کی جن میں زمین آسمان، نمک حرام، ناگن، آپ کی خاطر، خون پسینہ،خوبصورت، امراؤجان، سلسلہ، لجا، دل ہے تمہارا، کوئی مل گیا،شمیتابھ وغیرہ شامل ہیں۔ فلموں میں اداکاری کے علاوہ ریکھا نے چند فلموں میں گانے بھی گائے ہیں جن میں ان کی فلم خوبصورت کا گانا ’سارے نیم توڑدو‘ بھی شامل ہے۔
ریکھا کو حکومت ہند نے سال 2010 میں پدم شری سے نوازا تھا۔ اس کے علاوہ ریکھا کو ایک نیشنل ایوارڈ اور تین فلم فیئر ایوارڈ مل چکے ہیں۔ وہ ایک عرصے سے سیاست میں بھی سرگرم ہیں۔
ذاتی زندگی کی بات کریں تو سال 1990 میں ان کی شادی صنعتکار مکیش اگروال سے ہوئی لیکن ذہنی دباؤ کے شکار مکیش نے 6 ماہ بعد ہی خودکشی کر لی۔ اس کے بعد ریکھا زندگی میں تنہا سفر کر رہی ہیں۔ ریکھا اب اداکاری کی دنیا سے دور ہیں۔ انہیں کئی بار ریئلٹی شوز میں بطور مہمان دیکھا گیا ہے۔ ریکھا کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…