لکھنؤ(ابوشحمہ انصاری)
ہندی فلمی دنیا کے عظیم گلوکار محمد رفیع کو یاد کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار فیروز خان کی آنکھیں نم ہوگٸی۔وہ کسی ذاتی کام سے لکھنؤ آئے تھے۔
اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار فیروز خان نے کہا کہ اپنی آواز سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے موسیقار محمد رفیع جی آج بھی ہمارے دلوں میں موجود ہیں اور ہمیشہ رہے گے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ فیروز خان نے مہابھارت میں ارجن کا اہم کردار ادا کیا تھا۔ لوگوں نے انہیں ارجن کا نام دیا۔
کرن ارجن، جگر، کھوٹے سکے جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کر کے لوگوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔انہوں نے تقریباً 300 فلموں میں اپنا کردار ادا کیا۔ اس موقع پر ورلڈ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے قومی چیف جنرل سکریٹری معراج انصاری، انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے بارہ بنکی ضلع صدر عبید انصاری، ضلع جنرل سکریٹری دانش انصاری، ضلع سکریٹری محمد عبید انصاری،محمد شہیر، تحصیل نائب صدر مہیش چکروتی موجود رہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…