ممبئی، 7 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
کئی بہترین فلموں میں کام کرنے والے مشہور اداکار ارون بالی (79) اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ جمعہ کی صبح ساڑھے چار بجے ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ انہیں چند ماہ قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی روح کے تسکین کے لیے دعا کی۔ انہوں نے اپنے شاندار کیرئیر میں ایسی کئی فلمیں کیں جو یاد رکھی جائیں گی۔
ان کی فلمیں تھری ایڈیٹس، پی کے، کیدارناتھ، زمین اور سوگندھ وغیرہ ہیں۔ وہ ایک شاندار اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شاندار انسان بھی تھے۔ ارون بالی نے اپنے کیریئر میں شاہ رخ خان، اکشے کمار اور سوشانت سنگھ راجپوت جیسے ستاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔
معروف اداکار ارون بالی کے انتقال پر تفریحی دنیا سوگوار
معروف اداکار ارون بالی جمعہ کے روز ممبئی میں 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہیں میاستھینیا گریوس نامی بیماری تھی۔ بالی کی موت سے تفریحی دنیا سوگ میں ڈوب گئی۔ 23 دسمبر 1942 کو پیدا ہونے والے ارون بالی نے ٹیلی ویژن اور بالی ووڈ، دونوں میں کام کیا اور اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی۔
ارون بالی نے اپنی سادگی بھری اداکاری سے سب کا دل جیت لیا اور شائقین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی۔ ارون بالی کا انتقال تفریحی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…