تفریح

سیف علی خان دی برج کا ہندوستانی ورزن پیش کریں گے

سیکریڈ گیمز 2018-19 اور تانڈو 2021 جیسے بڑے شو کے بعد، سیف علی خان سپر ہٹ ڈینش/سویڈش شو دی برج کے ہندوستانی ورزن کے ساتھ ٹیلی ویژن پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ اس ویب سیریز کو سیف علی خان کی بلیک نائٹ فلمز اور اینڈیمول شائن پکچرز مشترکہ طور پر پروڈیوس کریں گے۔

برج ایک ایسی سیریز ہے جو دو ممالک کی پولیس فورسز کی مشترکہ تحقیقات کے گرد گھومتا ہے جب دو ممالک کی سرحد پر ایک لاش پڑی ہوتی ہے۔ اس قتل کے معمہ کو حل کرنے کے لیے سیریز کے مرکزی اداکاروں کی ملاقات ہوتی ہے اور یہاں سے ایک دلچسپ سفر شروع ہوتا ہے۔ اس کی کہانی پڑوسی ممالک جیسے آسٹریا/فرانس، امریکہ/میکسیکو، روس/ایسٹونیا اور ملائیشیا/سنگاپور کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے۔

سیف علی خان دی برج میں مارٹن روہدے کے کردار میں نظر آئیں گے، جس کا کردار اصل میں ڈینش اداکار کم بوڈنیا نے ادا کیا تھا۔ توقع ہے کہ یہ شو 2023 کے آخر تک فلور پر جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago