Categories: تفریح

سائرہ بانو کی طبیعت بگڑی ، ہندوجا اسپتال کے آئی سی یو میں داخل

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی : بالی ووڈ کے لیجنڈ اسٹار دلیپ کمار کے آخری دم تک ان کے ساتھ رہنے والی ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت بگڑ گئی ہے ۔ انہیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ دلیپ صاحب کے انتقال کے تقریبا دو ماہ بعد سائرہ بانو کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ۔ گزشتہ تین دنوں سے وہ ہندوجا اسپتال کے آئی سی یو میں بھرتی ہیں ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جانکاری کے مطابق تین دن پہلے بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد سائرہ بانو کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ، جس کے بعد انہیں ہندوجا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ۔ ابھی اداکارہ کی طبیعت مستحکم  بتائی جارہی ہے ۔ لیکن ان کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہورہا ہے ۔ آکسیجن لیول بھی کم ہی رہتا ہے ، جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے ۔ ڈاکٹر سبھی ضروری جانچ کررہے ہیں ، جس کے بعد یہ پتہ لگایا جاسکے گا کہ کس وجہ سے انہیں پریشانی ہورہی ہے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
76 سالہ سائرہ بانو گزشتہ 54 سالوں سے دلیپ کمار کے ساتھ ہر لمحہ سائے کی طرح رہیں ، لیکن ان کے انتقال کے بعد سے ہی وہ کافی تنہا ہوگئی ہیں ۔ دو مہینے پہلے سات جولائی کو دلیپ کمار کی موت نے ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو غم کے درمیا میں ڈبودیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق دلیپ صاحب کے انتقال کے بعد سے ہی سائرہ بانو کافی گم صم رہنے لگی ہیں ۔ انہیں مسلسل دلیپ صاحب کی یاد ستا رہی ہے اور وہ کنبہ کے افراد سے ان کے ہی بارے میں باتیں کرتی رہتی ہیں ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آپ کو بتادیں کہ گزشتہ کئی سالوں سے لوگ بار بار دلیپ کمار کو اسپتال میں بھرتی ہوتے ہوئے اور پھر ٹھیک ہوکر باہر نکلتے ہوئے دیکھا کرتے تھے ۔ ہر وقت سب کے سامنے ایک تصویر آتی تھی ۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سائرہ بانو کے فینس اب ان کی جلد شفایابی کی دعا کررہے ہیں ۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago