Categories: تفریح

ترکی میں سلمان خان کو نہیں ملی 21دن کی شوٹنگ کی اجازت، اب کہاں کریں گے شوٹنگ؟

بالی ووڈ اداکار سلمان خان ان دنوں فلم ’ٹائیگر 3(Tiger 3 Shooting)‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ وہ گزشتہ ماہ کٹرینہ کیف اور ٹیم کے ساتھ لمبے انٹرنیشنل شیڈول پر گئے ہیں۔ اس وجہ سے وہ اپنے اور بہن ارپیتا کے گھر میں ہونے والی گنیش پوجا میں شامل نہیں ہوسکے۔ فلم کی شوٹنگ روس سے ختم کرنے کے بعد سلمان خان(Salman Khan) اور کٹرینہ کیف نے ترکی میں کچھ ایکشن سیکونس اور ایک گانا شوٹ کیا۔ وہ ترکی میں 15 دن تک ٹھہرے۔ اب ایک ذرائع نے انکشاف کیا ہے۔ ترکی کا شیڈول طے وقت سے پہلے پورا کیا گیا ہے اور سلمان خان ٹیم کے ساتھ آئندہ شیڈول کے لئے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ترکی میں اجازت کا مسئلہ ہونے کی وجہ سے طے وقت سے پہلے یہاں کا شیڈول(Tiger 3 Shooting Shedule) پورا کیا گیا۔ ذرائع نے کہا، ’میکرس نے تین ہفتے کے لئے ایک شیڈول تیار کیا تھا، لیکن انتظامیہ نے کووڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے صرف 15 دنوں کے لئے اجازت دی تھی۔ ترکی حکومت نے ٹیم کے لئے سخت بایو ببل رکھا تھا۔ کاسٹ اور کرو کو پوری شوٹنگ ری شیڈول کرنی پڑی۔ حقیقت میں سلمان خان جو عام طور پر صبح جلدی شوٹنگ کرنا پسند نہیں کرتے ہیں، وہ بھی سیٹ پر صبح موجود رہے اور دیر شام تک رہتے تھے۔ انہوں نے کٹرینہ کیف(katrina kaif) اور عمران ہاشمی(Emraan Hashmi) کے ساتھ کچھ فائٹ سیکونس اور ایک گانے کی بھی شوٹنگ کی ہے۔

فلم کی ریپ-اپ پارٹی کے دوران سلمان خان(Salman Khan Video) ’جینے کے ہیں چار دن‘ گانے پر پورے جوش کے ساتھ ٹاویل ڈانس کرتے ہوئے بھی نظر آئے تھے۔ ٹیم اب اپنے آئندہ شیڈول کے لئے آسٹریلیا کی راجدھانی وینا پہنچ گئی ہے۔ ذرائع نے کہا، ’ٹیم پہلے ہی وینا پہنچ چکی ہے۔ ان کے ہندوستان واپسی سے پہلے یہاں تقریباً دو ہفتے کا کوئک شیڈول ہونے جا رہا ہے‘۔

ذرائع نے مزید کہا، ’میکرس نے یہاں بھی ایک گانے کے سیکونس کو شوٹ کرنے کا پلان بنایا ہے اور فلم کے کچھ اہم سیکونس کو بھی ریپ کیا جائے گا۔ وہ کچھ ایکشن سین کی شوٹنگ بھی کریں گے۔ اس کے لئے فلمسازوں نے جنوبی کوریا کے کچھ اسٹنٹ آرٹسٹس کو بلایا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago