Categories: تفریح

سلمان نے ‘دھاکڑ’ کنگنا کی تعریف کی، کنگنا نے کہا- شکریہ میرے دبنگ ہیرو

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کنگنا رناوت کی آنے والی فلم دھاکڑ کا دوسرا ٹریلر گزشتہ روز میکرز کی جانب سے جاری کیا گیا۔ فلم کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد ہر کوئی کنگنا کی اداکاری کی تعریف کر رہا ہے۔ بالی ووڈ کے بھائی جان کے  اس سلسلے میں ایک نام جوڑ  گیا ہے یعنی سلمان خان۔ سوشل میڈیا پر کنگنا کی فلم دھاکڑ کا دوسرا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے لکھا – 'ٹیم دھاکڑ کو بہت بہت مبارک ہو!' اس کے ساتھ سلمان خان نے کنگنا رناوت، ارجن رامپال اور پروڈیوسر سہیل مکلائی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سلمان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور ہر کوئی سلمان کی تعریف کر رہا ہے۔ ساتھ ہی کنگنا رناوت نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر پوسٹ شیئر کرکے سلمان خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اب میں کبھی نہیں کہوں گیکہ میں اس انڈسٹری میں اکیلی ہوں۔ پوری دھاکڑٹیم کی طرف سے آپ کا شکریہ۔ اس کے ساتھ انہوں نے سلمان کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سلمان خان کے علاوہ اداکار ودیوت جموال نے بھی کنگنا کی فلم کے ٹریلر کی تعریف کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کنگنا نے بھی ودیوت کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرکے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
غور طلب ہے کہ گزشتہ روز ریلیز ہونے والے دھاکڑ  کے دوسرے ٹریلر میں کنگنا رناوت زبردست ایکشن کرتی نظر آ رہی ہیں۔ 'دھاکڑ' ایک ایکشن تھرلر فلم ہے جس میں کنگنا ایک خفیہ ایجنٹ اگنی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں کنگنا کے علاوہ اداکار ارجن رامپال ولن رودراویر کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اداکارہ دیویا دتہ بھی روہنی کے کردار میں ہیں۔ اس فلم کو سہیل مکلائی اور دیپک مکوت نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے اور اس کی ہدایت کاری رجنیش گھئی نے کی ہے۔ یہ فلم 20 مئی 2022 کو چار زبانوں ہندی، تامل، تیلگو اور ملیالم میں ریلیز ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago