Categories: تفریح

دھمکی ملنے کے بعد سلمان خان کی رہائش گاہ پر سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی پولیس نے فلم اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد باندرہ میں واقع سلمان خان کی رہائش گاہ پر سیکورٹی میں اضافہ کر دیا  ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پیر کے روز  ممبئی کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس وشواس ناگرے پاٹل خود سلمان خان کی رہائش گاہ گئے اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ممبئی پولیس سلمان خان اور سلیم خان کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے والی  ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اتوار کی صبح سلمان خان کے والد سلیم خان صبح کی سیر کے لیے نکلے تھے۔ جب وہ ایک بینچ پر بیٹھے تھے تو وہاں پہلے سے ہی رکھا گیا ایک دھمکی آمیز خط انہیں ملا۔ اس خط میں سلمان خان اور سلیم خان کی حالت گلوکار سدھو موسے والا کی طرح کرنے کے بارے میں لکھا ہوا تھا۔ اس خط میں جی بی اوراین بھی  لکھا گیا ہے۔  اس لیے ممبئی پولیس اس خط کو لے کرمحتاط ہوگئی اور اتوار کو ہی باندرہ پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اس کے بعد پیر کی صبح باندرہ علاقے کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس منجوناتھ شنگے نے سلمان خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ اس کے بعد ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس وشواس ناگرے پاٹل بھی سلمان خان کی رہائش گاہ پر گئے۔ فی الحال سلمان کی رہائش گاہ پر پولیس کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ممبئی پولیس سلمان خان اور سلیم خان کا بیان ریکارڈ کرنے جا رہی ہے۔ پولیس سلمان خان کی رہائش گاہ اور جہاں سلیم خان مارننگ واک کے لئے باقاعدگی سے جاتے ہیں،وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago