Categories: تفریح

فلم ‘ آر آر آر ‘ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز

ایس ایس راجامولی کی آنے والی فلم ' آر آر آر ' کا زبردست ٹریلر جمعرات کو جاری کیا گیا ہے۔ یہ ایک پیریڈ ڈرامہ فلم ہے جس میں جونیئر این ٹی آر، رام چرن، اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ شامل ہیں۔

جمعرات کو ریلیز ہونے والی فلم کے اس ٹریلر کو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم کی کہانی برطانوی راج کے خلاف جنگ پر مبنی ہے۔ فلم کے ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ جونیئر این ٹی آر ایک انقلابی کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ ایک برطانوی پولیس ہندوستانی افسر، جس کا کردار رام چرن نے ادا کیا ہے، اس انقلابی کو پکڑنے کے لیے رکھا گیا ہے۔ تاہم بعد میں دونوں مل کر انگریزوں کے خلاف بغاوت کرتے ہیں اور پھر ایک زبردست جنگ شروع ہو جاتی ہے۔ ایکشن سے بھرپور فلم کے ٹریلر میں دوستی، فریب اور حب الوطنی کا شاندار امتزاج دکھایا گیا ہے۔ فلم کے ٹریلر میں فلم کے تمام مرکزی کرداروں کی جھلک موجود ہے۔

فلم کے اس ٹریلر کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ RRRبالی ووڈ کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ ' RRR' ایک پیریڈ ڈرامہ فلم ہے۔ فلم کے نام کی مکمل شکل آرفور رائز کا مطلب ہے اٹھنا، رورکا مطلب ہے دہاڑنا اور ریوولٹ کا مطلب بغاوت ہے۔ فلم ' RRR' کی کہانی مشہورمجاہد آزادی کومارام بھیم اور الوری سیتاماراجو کے جوانی کے دنوں کی ایک فرضی کہانی پر مبنی ہے۔ یہ دونوں آزادی پسند جنگجو انگریزوں کے ساتھ نظام حیدرآباد کے خلاف لڑے تھے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں بین الاقوامی اداکار رے سٹیونسن، ایلیسن ڈوڈی اور اولیویا مورس بھی شامل ہیں۔ ڈی وی وی انٹرٹینمنٹ کے تحت ڈی وی وی دانیا کے ذریعہ پروڈیوس کردہ اور ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 7 جنوری 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago