Categories: تفریح

شبانہ اعظمی: فلمی دنیا میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے مختلف شناخت رکھتی ہیں

بالی ووڈ کی سب سے بہترین اور ٹاپ اداکارہ میں شمار شبانہ اعظمی(Shabama Azmi) آج اپنا 71 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی انہیں یوم پیدائش کی مبارکبادیاں مل رہی ہیں۔ بالی ووڈ میں شبانہ اعظمی 70، 80 اور 90 کی دہائی میں چھائی رہیں۔ انہوں نے فلموں میں آنے سے قبل سائیکولوجی میں گریجویشن کیا تھا۔ فلموں کے ساتھ شبانہ اعظمی، انل کپور کے ٹی وی جاسوسی شو ’24‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔ ویسے شبانہ اعظمی کی دوسری پہچان نغمہ نگار جاوید اختر کی اہلیہ کے طور پر بھی ہے۔

شبانہ اعظمی (Shabama Azmi) کی ڈیبیو فلم ’انکر‘ تھی، جسے 1974 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ اس فلم میں شبانہ اعظمی نے ایک نوکرانی کا رول نبھایا تھا۔ یہ فلم ہٹ رہی اور شبانہ اعظمی کو اس کے لئے ’نیشنل فلم ایوارڈ فار بیسٹ اداکارہ‘ دیا گیا۔ جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کی جوڑی بالی ووڈ کی خاص جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے، لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شادی سے پہلے شبانہ اعظمی کا نام فلم ڈائریکٹر شیکھر کپور کے ساتھ بھی جڑا تھا۔

جیا بچن سے بھی تھیں متاثر

شبانہ اعظمی جیا بچن سے بھی بہت متاثر تھیں۔ انہیں سے متاثر ہوکر انہوں نے فلموں میں اپنا کیریئر بنانے کا فیصلہ لیا تھا۔ شبانہ اعظمی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا ’فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ذریعہ بنائی گئی فلم میں جیا بچن کی بہادری کو دیکھ کر میں نے پنے انسٹی ٹیوٹ میں آنے کا فیصلہ کیا‘۔

5 بار جیتیں نیشنل ایوارڈ

شبانہ اعظمی کی سب سے بڑی پہچان ہے کہ وہ 5 بار نیشنل ایوارڈ جیت چکی ہیں۔ انہوں نے 1983, 1984 اور 1985 میں مسلسل تین سال تک نیشنل ایوارڈ جیتے ہیں۔  ایسا کرنے والی وہ اکیلی اداکارہ ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ وہ مشہور شاعر کیفی اعظمی کی بیٹی ہیں۔ اداکاری سے لے کر سوشل ایکٹیوسٹ (سماجی کارکن) بننا، ان کی فیملی اور پرورش کی دین ہے۔

اچھی فلمیں ہیں کمزوری

شبانہ اعظمی اچھی فلموں کے لئے کچھ بھی کرسکتی ہیں۔ یہاں تک کہ اس کے لئے انہوں نے سر منڈوانے تک میں پرہیز نہیں کیا۔ شبانہ اعظمی نے ٹیلی ویژن میں بھی کام کیا۔ ’ایک ماں جو لاکھوں کے لئے بنی اماں‘ سیریل میں بھی وہ نظر آئیں اور اس کے لئے بھی ان کی کافی تعریف ہوئی تھی۔

سال 2012 میں پدم بھوشن سے ہوئیں سرفراز

شبانہ اعظمی(Shabama Azmi) کو سال 2012 میں پدم بھوشن سے سرفراز کیا گیا۔ صدر جمہوریہ کے دست مبارک سے یہ اعزاز حاصل کرنے پر شبانہ اعظمی نے ٹوئٹر پر لکھا تھا، ’ابھی ہندوستان کے صدر جمہوریہ کے ہاتھوں پدم بھوشن ملا، بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں‘۔ میں ان سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جنہوں نے میرے اس سفر کو ممکن کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago