Categories: تفریح

سلمان خان کی فلم’کبھی عید کبھی دیوالی‘ سے شہناز گل باہر نہیں، وائرل خبروں کی کیا ہے سچائی؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر پنجاب کی کٹرینہ کیف کے نام سے مشہور شہناز گل کے بارے میں ایک خبر وائرل ہو رہی تھی جس میں کہا جا رہا تھا کہ سلمان خان کی آنے والی فلم’کبھی عید کبھی دیوالی‘ سے شہناز کا پتا صاف ہو گیا ہے۔ فلم سے انہیں باہر کا راستہ دکھادیا گیا ہے لیکن اب خبریں آ رہی ہیں کہ شہناز اس فلم سے باہر نہیں ہوئی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رپورٹس کے مطابق شہناز کے فلم سے باہر ہونے  اور سلمان خان کے ساتھ تنازعہ ہونے بات محض ایک افواہ تھی۔ دوسری جانب شہناز گل نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے  لکھا- ’لول! پچھلے کچھ ہفتوں سے یہ افواہیں میرے روزمرہ کے انٹرٹینمنٹ کا حصہ بن رہی ہیں۔ میں  انتظار نہیں کر پارہی ہوں  کہ لوگ میری فلم دیکھیں اور یقیناً مجھے  بھی اس فلم میں‘۔شہناز کی اس پوسٹ سے واضح ہوجاتا ہے کہ ان کے فلم سے باہر ہونے  کی خبریں محض افواہ ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ سلمان خان کی آنے والی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کافی عرصے سے زیر بحث ہے۔ اداکارہ پوجا ہیگڑے اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ پہلی بار اسکرین شیئر کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہناز بھی فلم میں اہم کردار میں ہوں گی۔ ان سب کے علاوہ فلم میں سدھارتھ نگم، پلک تیواری، سورج پنچولی، سورج اقبال، شہناز گل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ساوتھ کے سپر اسٹار رام چرن بھی فلم میں ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔ کبھی عید کبھی دیوالی ایک ایکشن کامیڈی فلم ہوگی جس کے ہدایت کار فرہاد سامجی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago