Urdu News

رئیلٹی شو پر جھومتی نظر آئیں شلپا سیٹی ، ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے کیا ؟

رئیلٹی شو پر جھومتی نظر آئیں شلپا سیٹی ، ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے کیا ؟

ممبئی: ڈانس رئیلٹی شو سپر ڈانسر 4(Super Dancer 4) کے اتوار کے ایپیسوڈ میں ، فرح خان ٹیچرس ڈے کے موقع پر  اسپیشل ایپیسوڈ  کے لیے بطور مہمان خصوصی پہنچی تھیں۔ جہاں انہوں نے شو کے ججوں شلپا شیٹی اور گیتا کپور کے ساتھ خوب مستی کرکے دھمال مچایا۔ شو میں فرح خان نے جج شلپا شیٹی(Shilpa Shetty) اور گیتا کپور کے ساتھ ابھیشیک بچن ، جان ابراہم اور پرینکا چوپڑا کی فلم دوستانہ کے گانے 'دیسی گرل' پر بھی  ڈانس کیا۔

جج شلپا شیٹی اور گیتا کپور کے ساتھ ، فرح خان نے بھی کنٹیسٹنٹ کے ساتھ  مل کر بھی ڈانس کیا اور اس دوران شلپا نے اس گانے میں اپنا الگ ہی تڑکا لگا دیا۔ شلپا شیٹی نے 'دیسی گرل' میں 'ناگن' ڈانس کا ٹوئسٹ ڈالا۔ شلپا شیٹی کی یہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی۔ اس کا ایک ویڈیو چینل نے شیئر کیا ہے۔ جس میں وہ 'ناگن' ڈانس کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

فرح پہلے دیسی گرل کا ہک سٹیپ کرتی ہیں جس کے بعد باقی لوگ ان کی پیروی کرتے ہیں۔

بتادیں کہ 19 جولائی کو پورن کیس میں شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد عوامی تقریبات سے دوری رکھنے کے بعد ، شلپا شیٹی تقریبا  ایک ماہ ے بعد سپر ڈانسر 4 میں واپس آگئیں۔ شلپا شیٹی، گیتا کپور اور انوراگ باسو کے ساتھ ڈانس رئیلٹی شو کو جج  کر رہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی(Shilpa Shetty) سال 2021 کو شاید ہی اپنی زندگی کی یادوں سے بھول پائیں گی۔ شوہر راج کندرا(Raj Kundra) تقریباً ایک ماہ سے جیل میں بند ہیں۔ پورنو گرافی معاملے میں راج کندرا کا نام سامنے آنے کے بعد سے شلپا شیٹی نے پاپولر ٹی وی شو ’سپر ڈانسر-4(Super Dancer 4)‘ سے بھی دوری بنا لی تھی۔ گزشتہ کئی ایپیسوڈس میں شلپا نظر نہیں آئیں، لیکن شوہر پر لگے الزامات کے درمیان شلپا شیٹی نے شو میں واپسی کرلی ہے

پورنوگرافی معاملے(Pornography Case) میں شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا(Raj Kundra) کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پورنو گرافی ریکٹ میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ(Mumbai Police Crime Branch) نے جانچ تیز کر دی ہے۔ پورن ریکٹ کو لے کر پہلے ہی ممبئی کرائم برانچ کئی انکشاف کر چکی ہے اور اس بات کا دعویٰ بھی کیا کہ پولیس کے پاس اس معاملے میں راج کندرا(Raj Kundra Pornography Case) کے خلاف کئی ثبوت ہیں۔ اب اس پورے ریکٹ میں کون کون شامل ہے، پورنو گرافی کے کالے دھندے کا جال کہاں کہاں تک پھیلا ہے، جیسی تمام اطلاعات جمع کرنے کے لئے اور پورنو گرافی معاملے کی جانچ کرنے کے لئے ممبئی کرائم برانچ نے ایس آئی ٹی ٹیم کی تشکیل کی ہے۔

پورنو گرافی معاملے کی جانچ کے لئے تشکیل کی گئی ایس آئی ٹی کی ٹیم کا سربراہ اے سی پی سطح کا افسر ہوگا، جو اس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ ٹیم پورنو گرافی معاملے میں الگ الگ درج سبھی معاملات کی بھی جانچ کرے گی اور پھر کرائم برانچ کے اعلیٰ افسران کو رپورٹ کرے گی۔ واضح رہے کہ کرائم برانچ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ریکٹ صرف ممبئی یا ملک کے دیگر حصوں تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ بیرون ممالک سے بھی اس کے تار جڑے ہیں۔

Recommended