Categories: تفریح

سونو سود: اسکرین کے ولن سونو سود حقیقی زندگی کے ہیرو بن گئے

برتھ ڈے اسپیشل 30 جولائی

بڑے پردے پر کئی فلموں میں ولن کے کردار ادا کرنے والے اداکار سونو سود حقیقی زندگی میں ہیرو بن چکے ہیں اور آج شائقین ان کی سخاوت پر انہیں مسیحا کی طرح پوجتے ہیں۔سونو سود 30 جولائی 1973 کو پنجاب کے ضلع موگا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام شکتی ساگر سود اور والدہ کا نام سروج سود تھا۔ ابتدائی تعلیم موگا سے مکمل کرنے کے بعد ناگپور سے اعلیٰ تعلیم مکمل کی۔ سونو نے وائی سی سی ای ناگپور سے الیکٹرانکس میں انجینئرنگ بھی کی ہے۔ سونو کا دل انجینئرنگ میں نہیں لگااورانہوں نے ماڈلنگ کو اپنے کیریئر کے طور پر منتخب کیا۔ وہ مسٹر انڈیا کے مدمقابل بھی رہے۔

فلموں میں آنے سے پہلے سونو نے 1996 میں سونالی سے شادی کی جس سے ان کے دو بیٹے ایشانت اور ایان ہیں۔ سال 1999 میں سونو نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز تامل فلم’کلاجھاگر‘ سے کیا۔ تاہم اس سے پہلے وہ کچھ میوزک البمز میں نظر آ چکے ہیں۔ سال 2002 میں سونو نے ہندی فلم شہید اعظم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں وہ بھگت سنگھ کے کردار میں نظر آئے تھے۔ 2009 کی تیلگو فلم ’اروندھتی‘ سونو کی زندگی کی ٹرننگ پوائنٹ رہی۔ اس فلم میں سونو کے کردار اور اداکاری کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔ اس کے بعد سونو نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ہندی کے علاوہ، وہ تامل، تیلگو، کنڑ، اردو زبان کی فلموں میں بھی نظر آئے۔

اگرچہ سونو نے فلموں میں تقریباً ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں لیکن زیادہ تر فلموں میں وہ ولن کے کردار میں نظر آئے ہیں۔ اس کے باوجود ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ سونو کی اہم فلموں میں زندگی خوبصورت ہے، راجہ، عاشق بنایا آپ نے، جودھا اکبر، سنگھ از کنگ، ایک شادی ایسی بھی، اروندھتی، دبنگ، بڈھا ہوگا تیرا باپ، شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا، رمیا واستوائیاں،آر راجکمار، انٹرٹینمنٹ، ہیپی نیو ایئر، گبر از بیک، دبنگ 3 وغیرہ شامل ہیں۔سونو سود نے سال 2020 میں ملک میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کے دوران لوگوں کی مدد اور خدمت کی۔ ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران، سونو سود نے گھر سے دور مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں کو اپنے خرچ پر ان کے گھروں تک پہنچایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مہاجر مزدوروں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے ایک ایپ بھی لانچ کی ہے۔ اداکار سونو سود کورونا کے دور میں غریبوں اور مزدوروں کے لیے مسیحا بن کر سامنے آئے اور اب بھی وہ ہر طرح سے ضرورت مندوں کی مسلسل مدد کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنے والے سونو سود جلد ہی فلم ’فتح‘ میں نظر آئیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago