تفریح

فلم’ چک دے انڈیا ‘ کی تانیا ابرول نے کر لی شادی

چک دے انڈیا کی اداکارہ تانیا ابرول نے بوائے فرینڈ آشیش ورما سے شادی کر لی۔ ٹی وی کی مقبول ترین جوڑی روبینہ دلیک اور ابھینو شکلا بھی اس شادی میں پہنچے۔ جمعہ کو اداکار ابھینو شکلا نے انسٹاگرام پر تانیا کے ساتھ دلہن کے طور پر تصاویر شیئر کیں۔ تانیا نے اپنی شادی کے لیے سبز رنگ کے بلاوز اوربیج دوپٹے کے ساتھ میرون رنگ کا لہنگا پہنا تھا۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک بھاری کندن کا ہار بھی پہنا۔ روبینہ دلیک نے شادی کے لیے کالی اور سنہری ساڑھی پہنی تھی ، جب کہ ابھینو نے گرے پینٹ اور اونچی گردن والا ٹاپ پہنا تھا۔

ابھینو شکلا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے تانیا ابرول کو آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا ، ’ہم نے ایک ہی سورج کے نیچے موسم گزارے ہیں ، آپ چھوٹی ہیں لیکن سمجھدار ہیں اور میں زیادہ مزے دار ہوں، سفر میں اتار چڑھاو آتے ہیں، آپ بہن رہی ہیں ، ایک دوست۔ ایک سہارا تانیا ابرول ، آپ کو دلہن کے طور پر دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ان کے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے، تانیا نے لکھا ،’ میں آپ دونوں سے بہت پیار کرتی ہوں ، روبینہ دلیک اور ابھینو شکلا ، اسے اتنا خاص بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

روبینہ نے اپنی شادی کی تصویریں بھی شیئر کیں اور لکھا کہ ’ اٹس جسٹ ساڑی لو‘۔ انسٹاگرام ریلز پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے لکھا ، ’ شادی کا سیزن آگیا ہے۔ ایک مداح نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کیا ’ کالا اب میرا پسندیدہ رنگ ہے۔‘ ایک اور نے لکھا ’ وہ جہاں بھی جاتی ہیں ان کی ساڑی بس بہتی ہے۔‘

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago