تفریح

سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی ڈبل ایکس ایل کا ٹیزر جاری

فلم اداکارہ سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی آنے والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ کا زبردست ٹیزر جمعرات کوفلمسازوں کی جانب سے جاری کیا گیا۔ دونوں اداکاراؤں نے فلم کا ٹیزر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔فلم کے اس ٹیزرکی شروعات ہی دونوں کی باتوں سے ہوتی ہے۔

ایک جگہ بیٹھی دونوں اداکارائیں آپس میں باتیں کر رہی ہیں۔ دونوں کا وزن زیادہ دکھائی دیتا ہے۔ دونوں کا تعلق ایک ایسے سماج سے ہے جہاں عورت کی خوبصورتی یا کشش کا اندازہ اکثر اس کے پتلے ہونے سے کیا جاتا ہے۔

ٹیزر میں ہما قریشی سوناکشی سنہا سے کہتی ہے کہ ’کیسے اوورسائز کرتے کے اندر کی چربی بھی دنیا دیکھ لیتی ہے۔ ایک عام بہاری لہجے میں ہما کہتی ہیں کہ بھلے ہی آپ کتنا بھی اپنا پیٹ اندرکرلو۔ سسری جینس ہمیشہ  جانگھ پر آکر اٹک جاتی ہے۔

ہما قریشی کی بات کا جواب دیتے ہوئے سوناکشی سنہا کہتی ہیں کہ لڑکوں کی ڈیمانڈ اور بھی عجیب ہوتی ہے۔ انہیں بڑی برا اور کمر پتلی چاہئے۔

کل ملاکر فلم کا یہ ٹیزر باڈی شیمنگ کرنے والوں کی کلاس لگانے کے لیے کافی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago