Categories: تفریح

اداکاری کے شہنشاہ دلیپ کمار ٹریجڈی کنگ کے نام سے جانے جاتے تھے

اداکاری کے شہنشاہ کہلانے والے دلیپ کمار اب اس دنیا میں نہیں رہے لیکن اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے وہ ہمیشہ ناظرین کے دلوں پر راج کرتے رہیں گے۔

دلیپ کمار 11 دسمبر 1922 کو پشاور، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان تھا۔ تقسیم کے دوران ان کا خاندان ممبئی میں آباد ہوا۔ یہاں آ کر دلیپ کمار نے کینٹین میں کام کرنا شروع کر دیا۔ اس دوران دیویکا رانی کی نظر دلیپ کمار پر پڑی جو اس وقت بامبے ٹاکیز کے مالک ہمانشو رائے کی بیوی تھیں۔ دیویکا رانی نے ان کا نام 'یوسف خان' سے 'دلیپ کمار' رکھا۔ دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1944 میں فلم 'جوار بھاٹا' سے کیا لیکن یہ فلم دلیپ کو پہچان دلانے میں ناکام رہی۔1947 میں ریلیز ہونے والی فلم 'جگنو' دلیپ کمار کی پہلی ہٹ فلم تھی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ نورجہاں اور ششی کلا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔انہیں راج کپور اور نرگس کے ساتھ 1949 میں فلم ’انداز‘ میں اداکاری کا موقع ملا۔ یہ فلم اس وقت تک ہندوستانی سنیما کی تاریخ کی سب سے بڑی ہٹ فلم تھی۔ فلم میں ان کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی اور دلیپ راتوں رات اسٹار بن گئے۔ اس کے بعد تقریباً چھ دہائیوں تک سلور اسکرین پر راج کرنے والے دلیپ کمار نے کئی فلموں میں اداکاری کی جن میں دیدار، داغ، دیوداس، نیا دور، کوہ نور، مغل اعظم، گنگا جمنا، رام اور شیام، کرانتی، سوداگر شامل ہیں ۔

زیادہ تر فلموں میں اپنے سنجیدہ کرداروں کی وجہ سے انہیں ٹریجڈی کنگ کہا جانے لگا۔ سال 1966 میں دلیپ کمار نے اپنے سے 22 سال چھوٹی اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی۔ دلیپ اور سائرہ کی جوڑی سب کے لیے ایک مثال ہے۔ کانگریس پارٹی نے انہیں 2000-2006 تک راجیہ سبھا کا رکن نامزد کیا۔ان کی آخری فلم 1998 کی فلم 'قلعہ' تھی۔ اس کے بعد دلیپ کمار نے فلمیں چھوڑ دیں۔

ہندوستانی سنیما میں سب سے زیادہ ایوارڈ جیتنے کا ریکارڈ دلیپ کمار کے پاس ہے۔ حکومت ہند نے انہیں 1991 میں پدم بھوشن، 1991 میں دادا صاحب پھالکے اور 2015 میں پدم وبھوشن سے نوازا، جس میں فلموں میں ان کی غیر معمولی شراکت کے لیے آٹھ فلم فیئر ایوارڈس بھی شامل ہیں۔ انہیں 1997 میں حکومت پاکستان کی طرف سے نشان امتیاز (پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ) سے نوازا گیا۔

دلیپ کمار کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ لیکن دونوں نے ہر خوشی اور غم میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ لیکن 7 جولائی 2020 کو 98 سال کی عمر میں دلیپ کمار کا انتقال ہوگیا اور یہ جوڑا ہمیشہ کے لیے جدا ہوگیا۔دلیپ کمار کی موت کے ساتھ ہی ہندی سنیما کا ایک سنہرا باب بھی ختم ہوگیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago